?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008 میں قائم کی گئی تھی، تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے 3000 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے اور ماحول کی بہتری کے لیے 375000 درخت لگائے گئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک تھر کول بلاک ون سے 15.97 ملین ٹن کوئلہ نکالا جا چکا ہے، تھرکول سے 21500 گیگا واٹ آور (جی ڈبلیو ایچ) بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھرکول بلاک ون سے 40 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم ہوئی ہے، اور تھر کول سے بجلی کی پیداوار کے ذریعے 681 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بچایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھر کول سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 4.8 روپے فی یونٹ (کے ڈبلیو ایچ) ہے، جو نہایت سستی ہے، جبکہ درآمدی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی 15 روپے فی یونٹ پڑتی ہے، جو خاصی مہنگی ہے، اس طرح تھر کول سے پیدا ہونے والی بجلی انتہائی کم لاگت میں حاصل ہو رہی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر کول پروجیکٹ کے فیز ون میں تھر کول سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، فیز ٹو میں مزید 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے جبکہ فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ولیج الیکٹریفکیشن کے تحت 8850 گوٹھوں کو بجلی مہیا کی گئی جبکہ مزید 360 گوٹھوں کو بجلی فراہم کرنے کا کام جاری ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ حیسکو نے 5347 گوٹھوں کو بجلی فراہم کی ہے جبکہ 120 دیہات میں کام جاری ہے، سیپکو نے 3233 گوٹھوںکو بجلی فراہم کی ہے اور 229 دیہات میں بجلی کی فراہمی کا کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے۔ الیکٹرک نے 270 گوٹھوں کو بجلی فراہم کی ہے جبکہ 11 دیہات میں بجلی کی فراہمی پر کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویلیج الیکٹریفکیشن پروگرام فیزنائن حیسکو اور سیپکو کے علاقوں میں شروع کر دیا گیا ہے، اسی طرح کے۔الیکٹرک کے دائرہ کار میں فیزایٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دو اے ڈی پی اسکیمیں 1500 ملین روپے کے بجٹ سے منظور کی گئی ہیں، جن کے لیے اب تک 521.038 ملین روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن نے فرانسیسی بحری جہاز کو کیوں روکا؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی فورسز کی دھمکی کے بعد فرانسیسی بحریہ کے ایک
دسمبر
یمن امریکہ کے لیے سب سے شدید بحری تنازعہ ہے: امریکی میڈیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ المانیٹر نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی افواج
اگست
سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ
?️ 22 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ
اگست
مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں کار بم دھماکہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے مرکزی اور اہم شہر ریشون لیزیون کے قریب
جنوری
نیتن یاہو کے خلاف مجرمانہ الزامات چھوڑنے کی ناکام کوشش
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری کرمنی مقدمے
جون
فلسطینی بچوں کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟صیہونی عہدیدار کی زبانی
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایک سابق اہلکار کا
فروری
کیس نمبر 9 کا انتخاب ضروری تھا، ناظرین کو ریپ کیسز اور عدالتی نظام کی آگاہی ملے گی، آمنہ شیخ
?️ 30 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے بتایا کہ سات
ستمبر
رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 21.6 فیصد کمی
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اگست میں
ستمبر