?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008 میں قائم کی گئی تھی، تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے 3000 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے اور ماحول کی بہتری کے لیے 375000 درخت لگائے گئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک تھر کول بلاک ون سے 15.97 ملین ٹن کوئلہ نکالا جا چکا ہے، تھرکول سے 21500 گیگا واٹ آور (جی ڈبلیو ایچ) بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھرکول بلاک ون سے 40 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم ہوئی ہے، اور تھر کول سے بجلی کی پیداوار کے ذریعے 681 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بچایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھر کول سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 4.8 روپے فی یونٹ (کے ڈبلیو ایچ) ہے، جو نہایت سستی ہے، جبکہ درآمدی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی 15 روپے فی یونٹ پڑتی ہے، جو خاصی مہنگی ہے، اس طرح تھر کول سے پیدا ہونے والی بجلی انتہائی کم لاگت میں حاصل ہو رہی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر کول پروجیکٹ کے فیز ون میں تھر کول سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، فیز ٹو میں مزید 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے جبکہ فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ولیج الیکٹریفکیشن کے تحت 8850 گوٹھوں کو بجلی مہیا کی گئی جبکہ مزید 360 گوٹھوں کو بجلی فراہم کرنے کا کام جاری ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ حیسکو نے 5347 گوٹھوں کو بجلی فراہم کی ہے جبکہ 120 دیہات میں کام جاری ہے، سیپکو نے 3233 گوٹھوںکو بجلی فراہم کی ہے اور 229 دیہات میں بجلی کی فراہمی کا کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے۔ الیکٹرک نے 270 گوٹھوں کو بجلی فراہم کی ہے جبکہ 11 دیہات میں بجلی کی فراہمی پر کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویلیج الیکٹریفکیشن پروگرام فیزنائن حیسکو اور سیپکو کے علاقوں میں شروع کر دیا گیا ہے، اسی طرح کے۔الیکٹرک کے دائرہ کار میں فیزایٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دو اے ڈی پی اسکیمیں 1500 ملین روپے کے بجٹ سے منظور کی گئی ہیں، جن کے لیے اب تک 521.038 ملین روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہاؤسنگ ’اسکینڈل‘: اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل اور عامر کیانی کو طلب کرلیا
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق گورنر سندھ اور رہنما
اپریل
پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اعلان کیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی یوم قدس کے موقع پر دفتر خارجہ کے
مئی
عمران خان کا صدر مملکت کو خط،آئی ایس پی آر کے کام کے دائرہ کار کا تعین کریں
?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
نومبر
نیتن یاہو کی حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Ma’ariv نے ایک نوٹ میں اعلان کیا
دسمبر
اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ بین الاقوامی اوارڈ کے لئے نامزد
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ کو
دسمبر
مغربی نوجوانوں میں صیہونیت مخالف جذبات میں اضافہ؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے ایک
مئی
صدر مملکت کی جانب سے احتساب ترمیمی بل پر بھی دستخط کرنے سے انکار
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب)
جون
سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں۔ بیرسٹر عقیل ملک
?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا
دسمبر