?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تفتیش ترمیم شدہ احتساب قانون کے مطابق کرنے کی ہدایت کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرتے ہوئے مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات پر نیب کے نوٹسز کے خلاف دائر درخواست مذکورہ ہدایات دیتے ہوئے نمٹا دی۔
بینچ نے کہا کہ عدالت تفتیش کے عمل میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ نیب کے نوٹسز میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کس حیثیت میں معلومات درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتساب قانون میں گزشتہ برس ہونے والی ترامیم میں نیب کو وجوہات بتانے اور ملزم کو اس سے آگاہ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ترمیم شدہ قانون کے تحت یہ وضح کرنا چاہیے کہ آیا کسی کو بطور ملزم یا کسی اور وجہ سے طلب کیا گیا ہے‘۔
نیب کے ڈپٹی پروسیکیوٹر جنرلز سردار مظفر خان عباسی اور سردار ذوالقرنین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو ترمیمی قانون کے تحت نوٹس بھیجا تھا اور نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ میں وصول کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو اگست 2018 سے اپریل 2022 کے دوران 108 ریاستی تحائف ملے اور انہوں نے 3 کروڑ 80 لاکھ کے عوض 58 تحائف حاصل کیے۔
نیب نے بتایا کہ ’درخواست گزار کو قانون کے مطابق طلبی کے نوٹس کے ساتھ معلومات کے حصول ک لیے سوال نامہ بھی جاری کیا گیا تھا‘۔
عدالت کو مزید بتایا کہ ’پہلے نوٹس کے ساتھ دیے گئے سوال نامے کا جواب دینے کے بجائے درخواست گزار نے غیرمتعلقہ جواب جمع کرایا‘۔
نیب نے کہا کہ ’انصاف کے تقاضوں کے تحت طلبی کے لیے دوسرا نوٹس دیا گیا‘۔
احتساب کے ادارے نے دوسرے جواب کو بھی ٹال مٹول قرار دے دیا۔
عدالت میں نیب نے بتایا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف انکوائری جاری ہے اور قومی احتساب ایکٹ 2022 کی شق 19 کے تحت طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے تاکہ قانون کے مطابق حقائق کا تعین کیا جائے۔
نیب نے کہا کہ نوٹس دینے کے لیے سپریم کورٹ کے قانون اور احکامات کی متعلقہ شقوں پر عمل کیا ہے۔
عمران خان کی درخواست پر جواب میں نیب کی جانب سے کہا گیا کہ ’یہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول ہیں، قانون کی حدود پر سمجھوتہ کیے بغیر ان کا احترام، عزت اور اس دفتر کی توقیر محفوظ کی گئی ہے‘۔
نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔
قبل ازیں نیب نے 17 فروری کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تحائف کے حصول پر نوٹسز جاری کیے تھے، عمران خان سے مختلف شخصیات کی جانب سے ملنے والی گھڑیوں اور موبائل فون سمیت تحائف کی تفصیلات مانگی تھیں۔
نیب نے عمران خان کی اہلیہ کو امیر قطر کی جانب سے دی گئی ایک رولیکس گھڑی، سونے اور ہیرے اور سعودی ولی عہد کے ہار کے دو تحفوں سمیت زیورات کی تفصیلات طلب کی تھیں، جو دونوں شخصیات نے بالترتیب ستمبر 2020 اور مئی 2021 کو پیش کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
Japan probe finds more universities discriminated against women
?️ 9 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
مشہور اسرائیلی مورخ کے نقطہ نظر سے صیہونیت کے خاتمے کی 5 نشانیاں
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی منصوبے کی مخالفت کرنے والے اسرائیلی پروفیسر اور مورخ الان
جنوری
طالبان کا اقوام متحدہ کے نام خط
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام لکھے گئے
ستمبر
موجودہ حکومت کتنی دیر چلے گی؟ اسد قیصر کی زبانی
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما
جون
کراچی میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
?️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
امارات اور سعودی عرب سے اسرائیل کو سامان لے جانے والے ٹرکوں کی قطار
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر یمنی انصار اللہ
فروری
مقبوضہ شام کے جولان میں اسرائیل کا فیصلہ کالعدم ہے: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: قرارداد کے حق میں 94 ممالک نے ووٹ دیا، صیہونی
دسمبر
سوڈان میں ختم نہ ہونے والی خانہ جنگی
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: سوڈانی ذرائع نے خرطوم میں محمد حمدان دقلو جسے حمدتی
ستمبر