?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔
یہ کیس مئی 2021 میں سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد کی جانب سے عمران خان کو تحفے میں دیے گئے قیمتی بلغاری جیولری سیٹ کی انتہائی کم قیمت پر خریداری سے متعلق ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کا جیولری سیٹ محض 2 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھا۔
فیصلہ خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے آج (ہفتے کو) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران سنایا، جہاں عمران خان اس وقت قید ہیں۔
عمران خان کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ انہیں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 34 (مشترکہ نیت) اور 409 (امانت میں خیانت) کے تحت 10 سال قیدِ سخت، جبکہ انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5(2) (سرکاری ملازمین کی مجرمانہ بدعنوانی) کے تحت سات سال قید کی سزا دی گئی۔
بشریٰ بی بی کو بھی انہی دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے دونوں پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ قانون کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی قید کی سزا ہوگی۔
عدالتی حکم نامے میں، جس کی نقل ڈان کے پاس موجود ہے، کہا گیا کہ ’یہ عدالت سزا سناتے وقت عمران احمد خان نیازی کی عمر رسیدگی اور بشریٰ عمران خان کے خاتون ہونے کے پہلوؤں کو مدِنظر رکھتی ہے۔ انہی عوامل کے باعث کم سزا دیتے ہوئے نرمی برتی گئی۔‘
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ فوجداری ضابطۂ کار (سی آر پی سی) کی دفعہ 382-B (حراست کی مدت کو سزا میں شمار کرنا) کا فائدہ ’ملزمان کو دیا جاتا ہے‘-
عمران خان اور بشریٰ بی بی پر گزشتہ برس دسمبر میں اس کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ رواں برس اکتوبر میں دونوں نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور سیاسی طور پر محرک کوشش قرار دیا تھا، جس کا مقصد عمران خان کو سیاست سے نااہل کرنا ہے۔
عمران خان اگست 2023 سے قید ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کے بدعنوانی کیس میں 14 سال قید کی سزا اڈیالہ جیل میں کاٹ رہے ہیں، جبکہ 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔ بشریٰ بی بی بھی 190 ملین پاؤنڈ کے بدعنوانی کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
دوحہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں; کیا قاہرہ مذاکرات کی کوئی امید ہے؟
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان کی لڑائی کو تقریباً 318 دن گزر چکے
اگست
شام کے شہر تدمر پر صیہونیوں کا فضائی حملہ
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کا فضائی
اکتوبر
کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 11 اکتوبر 2022سندھ: (سچ خبریں) کامران خان ٹیسوری نے 34ویں گورنر سندھ کی حیثیت
اکتوبر
لبنان کے دہشگردانہ حملوں کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا اہم بیان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حالیہ
ستمبر
اوسلو معاہدے کو ختم کرنے کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحریک
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نیٹ ورک چینل سیون کے مطابق، اسرائیلی
ستمبر
بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونیوں کی اپیل مسترد
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں
نومبر
پیوٹن نے ٹرمپ کے لیے اپنی شرط کا اعلان کیا
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ ہفتے امریکی ہم منصب
اکتوبر
آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات رہے، کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، وفاقی وزیر خزانہ
?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر