توشہ خانہ ون کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 29 اکتوبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سزا کے خلاف اپیل جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے متفرق درخواست اِن چیمبر منظور کرتے ہوئے مرکزی کیس مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردی جس کے بعد ان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا تھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان پر 78 کروڑ 70 روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

بعد ازاں 16 فروری کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سائفر، توشہ خانہ اور نکاح کیسز میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ججز سینیارٹی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنا جواب جمع کروا دیا

🗓️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس میں اسلام آباد

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیل کی شکست اور مسلم حکمرانوں کی خیانت

🗓️ 22 مئی 2021(سچ خبریں) گیارہ روز تک مسلسل آتش و آہن کی بارش کے بعد

چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئے آزاد کشمیر میں ایف سی تعیناتی کا فیصلہ

🗓️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان

صہیونی فوج نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی مانگی

🗓️ 12 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ترجمان نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا

حزب اللہ نے حیفا پر میزائل حملہ کرکے اسرائیل کو کیا پیغام دیا ہے؟

🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں صہیونی فوج کی شکست اور اس حکومت کے

اگلے تین ماہ تک درآمدات میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا:مفتاح اسمٰعیل

🗓️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ

دمشق اور مقبوضہ جولان میں شام کی آزادی کا جشن

🗓️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: آج 17اپریل شام کی رخصتی یا یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ

پسند آنے والے لڑکے سے اظہار محبت کرلوں گی، حنا آفریدی

🗓️ 9 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے