تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر سپیکرقومی اسمبلی اور خواجہ آصف آمنے سامنے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع خواجہ آصف آمنے سامنے آ گئے،ایازصادق نے خواجہ آصف کی جانب سے مسلسل تنقید کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اوراضافی تنخواہ لینے سے بھی انکارکردیا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گئے۔

سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی مسلسل تنقید پر سپیکر قومی اسمبلی ناراض ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نام لکھے گئے خط میں ایاز صادق نے کابینہ کے حتمی فیصلے تک اضافی تنخواہ لینے سے انکار کردیا۔

ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خط میں یہ واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔ خط میں ایاز صادق نے مؤقف اختیار کیا کہ بے شک میری تنخواہ مت بڑھائیں میرا اس معاملے سے لینا دینا نہیں۔ سردار ایاز صادق نے معاملہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ پر چھوڑ دیا اور حتمی فیصلے تک اضافی تنخواہ لینے سے بھی انکار کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے  معاملے پر اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا تھا۔خواجہ آصف کامزید کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔

ہماری تمام عزت و آبرو عام آدمی کے مرہون منت تھا۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سپیکر قومی اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملہ کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی۔ قبل ازیں گزشتہ ماہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا تھا۔

تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر کردی گئی تھی۔ حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دونوں کو نئی تنخواہ کا 50 فیصد ضمنی الاؤنس کی مد میں اضافی ملے گا۔ تنخواہوں میں اضافہ 6 سو فیصد کیا گیا تھا۔ اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ حکومت نے پہلے پارلیمنٹیرین کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزاراضافے کی منظوری دی تھی۔

مشہور خبریں۔

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس

امریکہ عراق سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے بغداد کے

الیکشن کمیشن پر انتخابی حلقہ بندیوں میں آبادی کا مساوی تناسب یقینی بنانے پر زور

?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب الیکشن کمیشن تازہ ترین

شدید عالمی دباؤ کے بعد امریکی صدر غزہ میں سیز فائر کی حمایت کرنے پر مجبور ہوگئے

?️ 19 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی

بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں، مقتدرہ کو سیاسی شخصیات سے نہیں ملنا چاہئے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے

۲۱ ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

?️ 22 اگست 2025۲۱ ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی

دہشت گردی کے خلاف ایران اور پاکستان کا تبادلہ خیال

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:     وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے پاکستانی

امریکہ روس تعلقات خاتمے کے قریب

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے