ترکیہ کی مسلح افواج کے سربراہ کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سے ملاقات

عاصم منیر ترکیہ

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) ترکیہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک چیف آف آرمی اسٹاف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو باہمی اعتماد اور عوامی روابط کا مظہر قرار دیا، سید عاصم منیر نے ترک مسلح افواج کی جانب سے تعاون اور حمایت کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کیساتھ مضبوط عسکری تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا،ترک جنرل نے پر تپاک استقبال پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ ترک مسلح افواج کے سربراہ نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،ترک جنرل نے مشترکہ مشقوں سمیت مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

شام کے بحران کو سبوتاژ کرنے کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں:شام

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے منگل کی رات کہا

غزہ فلسطینی عوام کے لیے باقی رہے گا: اردگان

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں

صیہونی کس کی شے پر خون کی ہولی کھیل رہے ہیں؟

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم

پیپلزپارٹی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملہ ’متعلقہ حلقوں‘ کے سامنے رکھ دیا

?️ 9 اکتوبر 2023 کراچی: (سچ خبریں) جنوری میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کے پیش نظر

استقامتی محاذ کے خلاف مشترکہ جنگ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ان دنوں صرف ایران ہی کو فسادات کا سامنا نہیں ہے

کورونا ویکسین کے متعلق فیصل خان کا اہم اعلان

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئےوزیراعظم کے

ہمسایہ ممالک سے سبزیوں کی درآمد کے بعد قیمتوں میں کمی

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں

منگل کو تجربہ کیا گیا میزائل سپرسونک تھا: شمالی کوریا

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: روئٹرز نے شمالی کوریا کے حوالے سے بتایا کہ پیانگ یانگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے