?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تا جنوری) میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی معاشی آؤٹ لُک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔
معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جولائی 2024 تا جنوری 2025 ترسیلات زر میں 25.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، برآمدات میں 9.7 فیصد کا اضافہ ہوا، تاہم درآمدات بھی 16.8 فیصد بڑھ گئیں، کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا جنوری 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوگئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس عرصے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات میں 26.2 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال نان ٹیکس آمدنی میں 82 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی خسارے میں جولائی تا دسمبر 36.1 فیصد کی کمی ہوئی، تاہم جولائی سے جنوری سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 28.7 فیصد سے کم ہوکر 6.5 فیصد کی سطح پر آچکی ہے۔
یاد رہے کہ ستمبر 2024 میں ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی تقریباً 3 سال بعد سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور اگست میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس کے اعداد و شمار کے مطابق افراط زر کی شرح 34 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، جو اگست میں 9.64 فیصد رہی یعنی اکتوبر 2021 کے بعد پہلی بار ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگست 2024 میں سالانہ بنیادوں پر کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد رہی، جو پچھلے مہینے میں 11.1 فیصد تھی، یوں ماہانہ مہنگائی کی شرح 0.39 فیصد رہی جب کہ اگست 2023 میں مہنگائی کی شرح 27.4 فیصد تھی۔
کراچی کی بروکریج فرم، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق بھی اگست کی ریڈنگ ’34 ماہ کی کم ترین سطح پر تھی‘۔
مشہور خبریں۔
ریاض تہران معاہدہ کثیر قطبی دنیا بنانے کی جانب ایک قدم ہے : وینزویلا
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹر پیغام میں اسلامی جمہوریہ
مارچ
گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے
نومبر
پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کے بارے میں ہمیں علم نہیں تھا:اسلام آباد
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے
مارچ
سید حسن نصراللہ کی تدفین میں شرکت کرنے کے جرم میں برطانوی پروفیسر گرفتار
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی جامعہ شناس اور محقق پروفیسر ڈیوڈ ملر نے انکشاف
مارچ
سرینگر میں عاشورہ کے روایتی جلوس پر کئی دہائیوں سے جاری پابندی کی مذمت
?️ 7 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع
جولائی
جدید اے آئی ماڈلز کا خطرناک رویہ: جھوٹ، بلیک میلنگ اور دھمکیوں پر اُتر آئے
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: دنیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈلز اب صرف انسانوں
جون
ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ میں عرب فنکار بھی شامل
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2020 کو چند ماہ گزر چکے ہیں
فروری
اداکارہ حریم فاروق نے اپنا مقام بنانے کے لیے کیا مشکلات برداشت کیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ والدین باہر
اگست