?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کم ہونے سے ڈیم کے 17 میں سے 13یونٹس بند ہوگئے ہیں جب کہ پیداوار 62 فیصد گر گئی ، یونٹس بند ہونے سے 4800 میگاواٹ سے زائد کی صلاحیت کے حامل ڈیم سے بجلی کی پیداوار صرف 1800میگا واٹ رہ گئی ہے جب کہ ملک میں پن بجلی کی مجموعی پیداوار صرف 5 ہزار میگاواٹ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی سے شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ سے زائد تک پہنچ گیا ہے ، کیوں کہ اس وقت ملک بھر میں بجلی کی مجموعی طلب ساڑھے 23 ہزار میگا واٹ جب کہ پیداوار ساڑھے 20 ہزار میگا واٹ ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سرکاری اورنجی پاورپلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دے دی، کےالیکٹرک بھی50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کرسکے گی ، فرنس آئل درآمد کرنے کا پاورڈویژن نے این اوسی بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ بجلی بحران کے باعث پاورپلانٹس ضرورت کے مطابق فرنس آئل درآمد کر سکتے ہیں، مزید آئل درآمد کرنے سے پہلے مقامی فرنس آئل کو مکمل استعمال کرنا ہوگا ، دوسرے پاور پلانٹس کی طرح کےالیکٹرک بھی50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کرسکے گی ، کےالیکٹرک کا 25 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کا پہلا کارگو یکم جولائی کو پہنچے گا۔
جب کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، ملک میں ساڑھے7 ہزار شارٹ فال کا سامنا کررہے ہیں، شارٹ فال پر جلد قابو پالیں گے، مٹیاری سے لاہور بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا ہے ، تربیلا ڈیم سے پانی کا بہاوَ 50 فیصد ہے ، کوشش کررہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے ، چند گیس فیلڈز کی مرمت3 سے4 ہفتے میں کی جائےگی
مشہور خبریں۔
عالمی بینک کا افغانستان کی رکی ہوئی ۵۰۰ ملین ڈالر رقم جاری کر نے کا ارادہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین
دسمبر
نیتن یاہو کے دفتر سے نئی معلومات کا انکشاف
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 12 کی پیر کے روز شائع
مارچ
صہیونی قیدیوں کے بارے میں حماس کی پیشگی شرط
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے قومی مواصلات کے ڈائریکٹر علی برکہ نے ایک
دسمبر
عمران خان نے پیغام دیا، بجٹ کی منظوری میری طرف سے ہوگی. علی امین گنڈا پور
?️ 18 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ
جون
امریکی فوج میں خودکشی کے حقیقی اعداد وشمار
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور
ستمبر
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں
?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما وسیم اختر
اکتوبر
سندھ میں کتوں کے قہر کی وجہ خود سندھ حکومت ہے
?️ 2 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ شہر میں
اپریل
پوپ فرانسس نے اسرائیل کے لیے کون سا لفظ استعمال کیا؟
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک بار پھر اسرائیل کی
دسمبر