?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تربیلا اور چشمہ کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم مکمل بھر گیا، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 242 فٹ ہے، اس وقت ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک کے دیگر دو بڑے آبی ذخائر یعنی تربیلا اور چشمہ پہلے ہی اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق بھر چکے ہیں۔
اس وقت ملک کے تینوں آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تینوں آبی ذخائر میں پانی کی یہ مقدار ملک کے زرعی شعبہ اور پن بجلی کی پیداوار کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔
اعلامیہ کے مطابق1967 میں مکمل ہونے والا منگلا ڈیم کم و بیش 6 دہائیوں سے ملک کے اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، منگلا ڈیم ضرورت کے وقت ملک میں زراعت کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے جب کہ سیلاب روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور نیشنل گرڈ کو ماحول دوست اور کم لاگت پن بجلی فراہم کرتا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ منگلا ڈ یم کی تکمیل پر ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 58 لاکھ 80 ہزارایکڑ فٹ تھی، جو گاد اور مٹی بھرنے کے قدرتی عمل کے باعث 2004 تک کم ہو کر 46 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گئی۔
مزید کہا گیا کہ 2004 میں واپڈا نے منگلا ڈ یم ریزنگ پراجیکٹ کا آغاز کیا، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بحال ہوئی بلکہ 29 لاکھ ایکڑ فٹ کے اضافہ سے یہ بڑھ کر 75 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگئی اور یوں منگلا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ بن گیا۔
منگلا ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے، جس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ تھی، تاہم بجلی پیدا کرنے کے آلات پرانے ہونے اور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کی وجہ سے اضافی پانی دستیاب ہونے پر واپڈا منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کر رہا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ پراجیکٹ مر حلہ وار مکمل ہوگا اور اس کی تکمیل پر منگلا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی۔


مشہور خبریں۔
بھارت 114 نئے رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کا منصوبہ بنا رہا ہے:بھارتی میڈیا
?️ 14 ستمبر 2025بھارت 114 نئے رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کا منصوبہ بنا رہا
ستمبر
50 سال کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی: اسد عمر
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت نے
مارچ
اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات بڑھنے پر وزیر داخلہ کا اظہار تشویش
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں
جون
سمجھ نہیں آتا آئین کے کسی آرٹیکل کو سائیڈ پر کیسے رکھا جائے؟ جسٹس جمال مندوخیل
?️ 14 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
اکتوبر
او آئی سی اجلاس: ایک فون آیا اور اپوزیشن ڈھیر: شیخ رشید
?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)او آئی سی اجلاس سے متعلق اپوزیشن کے دھمکی آمیز
مارچ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی کا معاملہ پھر اٹھادیا
?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی
فروری
غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی
جون
اماراتی اہلکار کا سوڈان جنگ کو روکنے کا دعویٰ، خود امارات کے کردار پر سوال برقرار
?️ 23 نومبر 2025اماراتی اہلکار کا سوڈان جنگ کو روکنے کا دعویٰ، خود امارات کے
نومبر