?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سیکرٹریٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کاا علان کر دیا،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سیکرٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا۔پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پارٹی سیکرٹریٹ پر کارروائی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔
عمر ایوب نے سی ڈی اے آپریشن کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے سے پوچھا کہ رات کے اندھیرے میں آپریشن کیوں کیا، کیا نوٹس جاری کیا گیا؟ اگر آپ کو بلڈنگ کی کسی جگہ پر اعتراض تھا تو صبح آتے اور کہتے کہ تجاوزات کو ہٹائیں، اچھے ماحول میں بات ہوسکتی تھی۔
اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے ان کی گاڑیوں کی تلاشی لی۔
ہمارے دفتر پر رات کے اندھیرے میں ایسے آپریشن کیا گیا جیسے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد میں سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم غیر قانونی تعمیرات گرا کر اسے سیل کر دیاگیا۔ مزاحمت کرنے پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ پلاٹ پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوہے اضافی منزل بھی تعمیر کی گئی تھی۔
مرکزی سیکرٹریٹ سیل ہونے کی خبر پھیلتے ہی پی ٹی آئی قائدین، چیئرمین مرکزی دفتر پہنچ گئے تھے۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کے مرکزی دفترگزشتہ رات پہنچی تھی۔ سی ڈی اے ٹیم ساتھ ہیوی مشینری بھی لائی تھی۔سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سیکٹر جی 8/4 میں قائم سیاسی جماعت کی جانب سے پلاٹ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات قائم کی گئی تھی مذکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ کیا گیا ہے جس کی اراضی پر قبضہ کر کے تجاوزات قائم کی گئیں تھیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی شکاگو سٹی کا خونی ہفتہ؛17 افراد ہلاک، 99 زخمی
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:شکاگو سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ
جولائی
ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے، مجھے امید ہے حالات بہتر ہوں گے، پرویز الٰہی
?️ 9 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ
جولائی
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
?️ 7 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں ) مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج
مارچ
اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اس
مئی
مشرقی شام میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور صوبے میں 2
مارچ
77سال بعد بھی انہیں معلوم نہ ہوسکا بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے،اختر مینگل
?️ 2 اپریل 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا
اپریل
احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار
?️ 25 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف ڈراما پری زاد کے نامور اداکار احمد علی
مارچ