تحریک انصاف کا ملٹری کورٹ سے سزاوٴں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ملٹری کورٹ سے سویلین کو سزائیں دینے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا،وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپورکے کہنے پر انصاف لائر فورم رٹ دائر کرے گی،پی ٹی آئی رہنماءعلی زمان ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ورکروں کو سزائیں غلط دی گئیں ہیں۔
جیلوں میں قید تمام قائدین اور کارکنان کی جلد رہائی کےلئے قوم سے دعائیں کرنے کی اپیل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انصاف لائر فورم پشاور کے علاوہ اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ان فیصلوں کیخلاف رٹ دائر کریں گے۔ ان فیصلوں کو کالعدم قرار دلواایا جائیگا اور سزا پانے والے تمام رہنماءجلد رہا ہوں گے۔واضح رہے کہ قبل ازیں فوجی عدالتوں کی جانب سے 9 مئی 2023ء کے پرتشدد واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنائی گئیں تھیں۔
ملٹری کورٹ نے سانحہ 9مئی کے مجرمان کو ملٹری کورٹس نے سزائیں سنائی تھیں۔فیلڈ جنرل مارشل کورٹ نے پہلے مرحلے میں25ملزمان کو سزائیں سنائیں تھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔ بعدازاں فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث بانی تحریک انصاف  عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں تھیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں تھیں۔بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں گئیں تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے 60 مجرموں میں جناح ہاوس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی بھی شامل تھے جنہیں 10 سال قید بامشقت سنائی گئی تھی۔ترجمان پاک فوج نے کہاتھا کہ اِس کے ساتھ ہی فوجی حراست میں لئے جانے والے 9 مئی کے ملزمان پر چلنے والے مقدمات کی سماعت متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کایہ بھی کہنا تھا کہ تمام مجرموں کے پاس اپیل کا حق اور دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، جیسا کہ آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی تھی۔ قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف اور ریاست کی ناقابل تسخیر رٹ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم تھے۔

مشہور خبریں۔

بوریل: اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سابق سربراہ نے صیہونی

بائیڈن کے دفتر سے مزید خفیہ دستاویزات دریافت

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن کے

پی ٹی آئی کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کا الزام؛ تحقیقات شروع

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سوشل میڈیا پر اداروں کے

پاکستانی سفارت کار اور عملے کے ارکان واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئ

?️ 29 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستانی سفارت کار

نیپرانے بجلی کے نرخ میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ

مودی حکومت کیطرف سے کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری

?️ 20 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی

شوکت یوسفزئی نے صادق سنجرانی کی جیت کو حقیقی جمہوریت قرار دیا

?️ 13 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کو

شمالی وزیر ستان میں فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے

?️ 6 جولائی 2021وزیر ستان (سچ خبریں) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک چوکی پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے