تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آجائے۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ سیاسی اُمور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آجائے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا دہشت گردی پر بریفنگ کے لیے خط لکھنا بدنیتی ہے، تحریک انصاف کویہ نہیں پتہ کہ پاکستان میں دہشت گردی کون کررہا ہے، خط لکھنا اور ان کیمرہ بریفنگ مانگنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن کو شرم آنی چاہیے، ایسی گفتگو کرنے والے شخص پر لعنت بھیجنی چاہیے، ان کیمرہ بریفنگ مانگنی ہے تو ڈیفنس کمیٹی میں آیا کریں، اِس کمیٹی کے اجلاس میں یہ آتے نہیں۔

مشیر وزیرِاعظم سیاسی اُمور کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ 28ویں ترمیم میں جو عوامی ایشورہ گئے اِن کو شامل کیا جائے تاکہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا ہوں، وفاق اور صوبوں کے درمیان ایشوز کو اتفاق رائے کے بعد ترمیم کو لایا جائےگا، ووٹرز کی عمر اور حکومت کی مدت بڑھانے سے متعلق قانون سازی پر کوئی بات نہیں ہورہی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہماری اسیسمنٹ کےمطابق اِکا دُکا لوگ باہر نکلیں گے، دفعہ 144 کے نفاذ کی ضرورت نہیں ہوگی، تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آجائے، اِن کو تشدد کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈا کرتےہیں، یہ جھوٹ کو سچ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اُمید ہے مولانا فضل الرحمان 8 فروری کو کوئی پرتشدد کارروائی نہیں کریں گے، ہمیں ہر کسی کے کردار کا معلوم ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں اسرائیل کے فریبکارانہ منصوبے کی ناکامی

?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں نے اسرائیلی ریگیم کے

معاون خصوصی کی عوام سے ماسک پہننے اور ویکسین لگوانیں  کی گزارش

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے

افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں: فواد چوہدری

?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

امریکی حکام کو یمن میں شکست کا بھاری اعتراف 

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پینٹاگون کے حکام نے کانگریس

ہنیہ کی شہادت سے پاکستانی عوام غصے میں

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں تحریک حماس کے سربراہ

معمولی کاربن کے اخراج کے باوجود پاکستان موسمیاتی جنگ کی فرنٹ لائن پر

?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی ہائی کمشنر یو کے نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی

ٹرمپ کی دنیا میں ترکی کا مقام کیا ہے؟

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: جس دن سے ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار ریاستہائے متحدہ کے

جنوبی افریقہ کا بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے