?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق سینیٹر اور پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا کی الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے۔
فیصل واڈا نے جنوری میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے خلاف درخواست مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، درخواست میں الیکشن کمیشن، قادر مندوخیل سمیت 5 افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت عظمیٰ میں فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غلط بیان حلفی پر تحقیقات کا اختیار حاصل ہے، الیکشن کمیشن کے تاحیات نااہلی کے حکم کو کالعدم قرار دیں بھی تو حقائق تو وہی رہیں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کیس میں حقائق کا درست جائزہ لیا ہے، وکیل نثار کھوڑو نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں واضح کہا کہ فیصل واڈا نے دہری شہریت تسلیم کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیس میں سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن تاحیات نااہلی کا حکم دے سکتا ہے یا نہیں، کیس کو تفصیل سے سنیں گے۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، موجودہ کیس کو محتاط ہو کر تفصیل سے سنیں گے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ رواں سال 9 فروری کو الیکشن کمیشن نے سال 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واڈا کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ف) کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا، جبکہ انہیں بطور رکن قومی اسمبلی حاصل کی گئی تنخواہ اور مراعات دو ماہ میں واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ای سی پی نے فیصل واڈا کے بطور سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی واپس لے لیا تھا جبکہ ان کی جانب سے بحیثیت رکن قومی اسمبلی، سینیٹ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹ کو بھی ‘غلط’ قرار دیا گیا تھا۔
فیصل واڈا نااہلی کیس 22 ماہ سے زائد عرصے تک زیر سماعت رہا، مذکورہ کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی کیس پر سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف فیصل واڈا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے قرار دیا تھا کہ فیصل واڈا کی نااہلی برقرار رہے گی، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ فیصل واڈا کی دہری شہریت سے متعلق متفرق فورمز پر درخواستیں دی گئی، فیصل واڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی بیان حلفی جمع کرایا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ فیصل واڈا نے دہری شہریت سے متعلق عدالت میں حیلے بہانوں سے التوا لیا اور نااہلی کے فیصلے سے قبل ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا، ان کا اپنا کنڈکٹ ہی موجودہ نتائج کا باعث بنا۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب کا جوا اور وقت ختم ہوا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی
دسمبر
جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی
?️ 20 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 14 ارکان کے دستخط سے
اکتوبر
بن گوریون چینل بنانے کا صہیونیوں کا خواب چکنا چور
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن نے اسرائیلی جہازوں
دسمبر
لاکھوں یمنیوں کی مدد کے لیے 3.9 بلین ڈالر درکار ہیں: اقوام متحدہ
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے انسانی امور کا کہنا
جنوری
یاسر حسین نے نوشین شاہ کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا
?️ 21 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر
جون
یوکرین کے وزیر دفاع کی غلطی ایک میزائل ڈپو کی تباہی کا سبب بنی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روسی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج نے یوکرائنی وزیر
مئی
عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی
دسمبر
گلگت بلتستان میں تھریٹ الرٹ، سیکیورٹی میں اضافہ
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ممکنہ
مارچ