?️
ملتان (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اہم وعدہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ بےروزگاری کے خاتمے کیلئے 70 ہزار نوکریاں فوری دیں گے، تعلیم وصحت سمیت تمام محکموں کی70 ہزار آسامیاں خالی ہیں، وزیراعظم مہنگائی پیکیج کا جلد اعلان کرینگے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان میں ٹینک چوک پر کورونا ویکسی نیشن موبائل سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونانے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔پاکستان نے وباء سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ کورونا سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسی نیشن واحد راستہ ہے۔ حکومت پنجاب نے کورونا ویکسی نیشن کے لئے گھر گھر مہم لانچ کردی ہے اور روزانہ10 لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 18 ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، دسمبر تک8 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔اپنے پیاروں کو وباء سے محفوظ بنانے کے لئے کورونا ویکسی نیشن کرائیں۔ شہری کورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب بنانے میں حکومت سے تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جلد بہاولپور اور ملتان کا تفصیلی دورہ کرکے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے افسران کی کمی پوری کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں۔رول آف بزنس کی ترمیم اور منظوری حکومت کا کارنامہ ہے۔ مرحلہ وار تمام محکمے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منتقل کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گھر گھر کورونا ویکسی نیشن مہم RED کا باقاعدہ افتتاح کیا اور موبائل ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسی نیشن کیلئے آنے والی خواتین سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسی نیشن موبائل سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ملتان میں ٹارگٹ کا 54 فیصد حاصل کر لیا ہے اور دسمبر تک سوفیصد ویکسی نیشن کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات رہے ہیں: ٹرمپ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت
مئی
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
دسمبر
آخرکار نیتن یاہو نے حزب اللہ کے میزائلوں کے سامنے ہتھیار ڈال ہی دیے
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور عرب دنیا کے معروف
نومبر
فلائنگ کار کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل
?️ 1 جولائی 2021براٹی سلاویا( سچ خبریں) فلائنگ کارنے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل
جولائی
نیٹو سربراہی اجلاس میں یورپی اتحادیوں پر واشنگٹن کا سخت ردعمل
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے جمعرات کو برسلز میں
جون
امریکہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں میرینز بھیجنے کی تیاری میں
?️ 2 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی حکام نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ امریکی
اکتوبر
ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا نیا بابل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران کے خلاف 12
جولائی
امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران طاقتور ہے: روسی انٹیلی جنس چیف
?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:روسی خفیہ ادارے کے سربراہ سرگئی ناریشکن نے کہا ہے کہ
مئی