بینظیر کی برسی تقریب: بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیدیا

?️

گڑھی خدابخش (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دے دیا۔

گڑھی خدا بخش میں سابق وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ محترمہ کی شہادت کو اٹھارہ سال گزر چکے ہیں، قاتلوں، دہشت گردوں کے لیے سب سے بڑا جواب آپ ہو، چاروں صوبوں سے ہر سال بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پیغام جاتا ہے کل بھی بی بی زندہ اور آج بھی زندہ ہے، جیالوں کی محبت سے ہمیں طاقت ملتی ہے، پورے پاکستان سے کارکن آج کے روز یہاں جمع ہوتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مئی میں بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست ہوئی، یہ جیت پورے پاکستان اورعوام کی جیت ہے، اس جیت کو پوری دنیا میں سراہا گیا، گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان ایٹمی قوت بنا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری نےچین سےجنگی طیارے منگوائے تھے، ان جنگی طیاروں نے پاکستان کے 6 جہاز گرائے، شکست کے بعد نریندرمودی کہیں غائب ہو چکا ہے، بھارتی وزیراعظم فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چپ ہو جاتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف جنگ میں کامیابی پوری قوم کی جیت ہے، اس سال کی سب سے بڑی خبر پاکستان کی بھارت کو شکست ہے، بھارت آج تک اس شکست کوہضم نہیں کرسکا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری نےسی پیک کی بنیاد رکھ کردوستی کومضبوط کیا، بے نظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں، سیاسی بحران موجود، ہمیں عوام کو مسائل سے نکالنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات ہے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہے وفاق کے مسائل ہمارے مسائل ہے، وفاق کےمعاشی مسئلے اور پریشانیوں کو دور کریں گے، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ اُنہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کو حبکو، سبکو جیسے اداروں کا بوجھ اتار کر صوبوں کو دینا چاہیے، ہم وفاق سے بہتر پرفارم کریں گے، ہم سب کو مل کرمعاشی مسائل کوحل کرنا چاہیے، جیالوں کو کہتا آ رہا ہوں مہنگائی کا مسئلہ بانی پی ٹی آئی دور سے تھا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مگرکیا کروں عوام حکومت کےدعوے کونہیں مان رہے، عوام پوچھتے ہیں ہمیں کب پتا چلےگا معاشی ترقی ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام مہنگائی، بےروزگاری اورغربت کا مقابلہ کر رہے ہیں، اداروں میں صلاحیت کا بحران ہے، بجلی ، گیس، اشیائے ضروریہ سمیت ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے، پیپلزپارٹی میں ہی وہ صلاحیت اور منشور ہے جو عوام کومشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کوعوام دوست سمجھا جاتا ہے، صدر زرداری نے بےنظیر انکم سپورٹ انقلابی پروگرام شروع کیا، غریب خواتین کو اِس کےذریعےمالی مدد فراہم کی جا رہی ہے، ہم سندھ میں غریب خواتین کے لیے بیس لاکھ مکان بنا رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی کےبوجھ تلےدب کررہ گیا ہے، آج کے دور میں تنخواہ سے گھر کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے، آج ہر گھرانہ معاشی تنگی کا شکار ہے، سندھ کےاین آئی سی وی ڈی کا مقابلہ دنیا سے ہے، اگرکہیں مفت علاج ہوتا ہے تویہاں ہوتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گمبٹ کی تحصیل خیرپورمیں ہربیماری کا مفت علاج ہوتا ہے، ان ہسپتالوں میں پچاس فیصد مریض سندھ سے باہر سے آتے ہیں، ہم اِن مریضوں کوسندھ میں ویل کم کرتے ہیں،غریبوں کی معاشی مشکلات کواسی طریقےسےحل کیا جاسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے قطر پر حملہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی دیوانگی کو ظاہر کرتا ہے

?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے امور کے تجزیہ کار نے دوحہ پر

پریانتھا کمارا قتل کیس:عدالت نے پہلے ملزم کو سزا سنا دی

?️ 21 جنوری 2022گوجرانولہ (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کماراقتل کیس

چین کا ڈیجیٹل اسپیس کلین اپ آپریشن

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین نے دو مہنے کے لیے  سائبر اسپیس کو کنٹرول کرنے

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 30.66 فیصد اضافہ

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی

تیونس اور تل ابیب نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کی

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:    عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج شام بدھ کو

کُرم میں قیام امن کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری، 8 بنکرز مسمار

?️ 21 جنوری 2025ضلع کُرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کُرم

نیتن یاہو کی کابینہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے: امریکی ماہر

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ماہر پروفیسر رافیل شانیسکی نے صیہونی حکومت کے موجودہ وزیر

ٹرمپ بی بی سی پر مقدمہ کرنے کے خواہاں

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ بی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے