?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایئرلائن فلائی دبئی نے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی درخواست دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائی دبئی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اسکردو میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے۔
اس ضمن میں سول ایوی ایشن کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلائی دبئی پاکستان سول ایوی ایشن اور دبئی سول ایوی ایشن سے منظوری کے بعد اسکردو کے لیے باقاعدہ آپریشنز شروع کر سکے گی۔
سی اے اے کی پریس ریلیز کے مطابق بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز کا آغاز ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ مزید تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے سلسلے میں اہم اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔
ملک کے بین الاقوامی شہرت کے حامل سیاحتی شہر اسکردو کے ائیرپورٹ کو بین الاقوامی ائیرپورٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سی اے اے کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق اسکردو ائیرپورٹ سے کل 2 دسمبر سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔
اسکردو ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کیے جانے کے بعد بیرون ممالک سے پروازوں کی براہ راست اسکردو آمد ممکن ہو گئی ہے۔ ائیرپورٹ کی اپ گریڈیشن سے اسکردو پاکستان میں عالمی پروازوں کے روٹس سے جڑ جائے گا۔ اس اقدام کی بدولت عالمی پروازوں کی آمد سے سیاحت کو فروغ اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا جس کے تحت اسکردو ایئرپورٹ معاہدوں کے تحت نامزد غیر ملکی ائیرلائنز کے لیے دستیاب ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی دکھائی ہے۔ اسی سلسلے میں رواں سال جولائی کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سکردو ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کر کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کی حیثیت دی جائے گی۔
اپ گریڈیشن سے اسکردو ائیرپورٹ پورا سال پروازوں کی آمد و رفت کیلئے کھلا رہے گا۔ اپ گریڈیشن کے بعد یہ ایک جدید ترین ائیرپورٹ ہو گا جو ہر قسم کے موسم اور پورا سال کھلا رہے گا اور اس ائیرپورٹ کی مدد سے سیاح پورا سال اسکردو کا رخ کر سکیں گے۔ اسکردو ائیرپورٹ کی اپ گریڈیشن کے بعد ریجن میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔


مشہور خبریں۔
سام سنگ نے کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کردیا
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کورین ملٹی نیشنل کمپنی سام
فروری
چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ آج اسلام آباد پہنچےگی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ آج
جون
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک ہی فلسطینی خاندان کے چھ افراد شہید
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں پر اپنے
جون
2022 کا امریکی دفاعی بجٹ اسرائیل کو داعش کے نام پر
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے
جنوری
آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات رہے، کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، وفاقی وزیر خزانہ
?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
برطانوی ڈاکٹر کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی دردناک کہانی
?️ 3 اگست 2025برطانوی ڈاکٹر کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی دردناک کہانی
اگست
لوگوں کو طالبان کے بعد افغانستان کے بارے میں سوچنا چاہیے:فرانسیسی سفیر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس کے سفیر ڈیوڈ مارٹنن نے اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل
پنٹاگون کا اپنے سب سے بڑے دشمنوں کا اعلان
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں
جولائی