?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرونی ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے اجرا کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بیرونی ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی پالیسی معطل کی تھی۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اس وقت یو کے کے سرکاری دورے پر ہیں، انھوں نے لندن میں کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی، آج وہ برطانیہ کے ڈپٹی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی، سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کشمیر پر او آئی سی گروپ کو بریف کیا۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان ویسٹ بینک سٹی میں مہاجرین پناہ گزینوں کے کیپمس پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی پرتشدد کارروائیوں کو روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر کو ایس سی او ممبران کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا، گزشتہ ہفتے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے کیمرون میں وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمرون میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا فلسطین اور جموں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے کشمیر سے متعلق بیان کو یکطفرفہ قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالے سے بیان یکطرفہ ہے، کشمیر کی حق خودارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے، کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ہوگا
انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس حوالے سے ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جائے گا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سے بنگلہ دیش کے ساتھ مثبت اور مضبوط تعلقات کی خواہش کی ہے، ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے حکومتی تعاون سے ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مضبوط تعلقات دونوں ممالک کی عوام کے لیے مفید ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ جونا گڑھ کیس ایک تاریخی کیس ہے جو پاک بھارت الحاق کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بیرونی ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی پالیسی معطل کی تھی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بیرونی ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے وزارت خارجہ کی پالیسی واضح ہے، انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ جاری نہ کرنے پر وزارت داخلہ سے رائے لی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزارت داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی جانب سے یہ بڑا فیصلہ ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی وزارت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، ان کی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مراسلہ بھی وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا تھا۔
وزارت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے اور ان کی دوبارہ تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کو ویٹو کیوں کیا گیا؟
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
مارچ
عمران خان سے ہمارا رشتہ کمزور نہیں ہوا
?️ 22 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اپریل
سعودی عرب کی یمن جنگ میں امریکہ سے امداد طلب
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے دباؤ میں ہونے کی وجہ
اکتوبر
پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے
ستمبر
عمران خان کے بیانیے سے پہنچنے والے نقصان کے اثرات دہائیوں تک برداشت کرنے پڑیں گے،رانا ثناءاللہ
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
شام کے ایک گاؤں کے رہائشیوں کا امریکی فوجیوں سے مقابلہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:شام کے شہر الحسکہ کے شمالی مضافات میں دیہاتیوں نے مقامی
فروری
الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر ’فافن‘ کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی قرار دے دیا
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں میں مختلف
اکتوبر
غزہ میں خوراک کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران 900 فلسطینی شہید
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق، 13
جولائی