بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق 29 فروری اور یکم مارچ کی درمیانی شب اہم پیش رفت ہوئی، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق شیڈول انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پینلز کا اعلان کردیا گیا ہے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب کے مقابلے مخالفین نے کاغذات نامزدگی واپس کرلیے ہیں۔

اسی طرح سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا چیپٹرز کے صوبائی صدور کا بھی اعلان کرلیا گیا ہے، اب صرف بلوچستان میں پارٹی صدر کے لیے انتخاب ہونا باقی ہے۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے پینلز میں امین خان جوگیزئی پینل، داؤد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ پینل شامل ہیں، جن کے درمیان مقابلہ 3 مارچ 2024 کو ہوگا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات ہونے والے تھے جس کے لیے متعدد رہنماؤں نے بطور پینل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی الیکشن کمشنر رؤف حسن نے ڈان کو بتایا کہ ’ان رہنماؤں میں سے اکثریت نے انتخابات سے صرف دو دن قبل کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے‘۔

الیکشن کمشنر رؤف حسن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق چیئرمین،سیکرٹری جنرل، پنجاب، کے پی اور سندھ کے صدور کے عہدوں کے لیے صرف ایک امیدوار تھا۔

ان پانچ عہدوں کے لیے کوئی پولنگ نہیں ہوگی، بلوچستان پینل کے انتخاب کے لیے پولنگ صرف کوئٹہ میں ہو گی، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی الیکشن کمشنر حتمی نتیجے کا اعلان 3 مارچ کو کریں گے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف 20 سالہ جنگ کے منفی نتائج

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ دہشت گردی کی وجوہات کو جاننے میں مسلسل غلطی کر

فرانس میں حجاب پر پابندی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی:اقوام متحدہ

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فرانس نے مسلمانوں کے حجاب

اسلام آباد: نجی ہسپتال میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم پر

صیہونی انتہاپسند وزیر کا فلسطینی قیدیوں کے بارے میں غیرانسانی موقف

?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: انتہاپسند آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات

امریکہ میں یہودی اداروں کی نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تیاری

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اطلاع دی ہے کہ

فرخ حبیب کابلاول زرداری کے بیان پر ردعمل

?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) فرخ حبیب نے پی پی چیئرمین بلاول زرداری کے

سعودی عرب صیہونی امریکی جال میں

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: ایسی صورت حال میں جہاں بائیڈن تنقیدوں کی زد میں

عراقی پارلیمنٹ میں لگی آگ  

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  عراقی میڈیا نے آج منگل کو پارلیمنٹ کے استقبالیہ محل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے