?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھاٹی گیٹ واقعہ میں مریم نواز غلطی کا اعتراف کرچکیں، ذمہ داروں کو سزا ضرور ملے گی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غلطی سب سے ہوتی ہے یہ واقعات نہیں ہونے چاہئیں، اتنی بڑی آبادی میں یہ واقعہ ہوجانا حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس واقعہ کو سی ایم نے قبول کیا اور معذرت بھی کی اور جو میٹنگ ہوئی اس میں تمام افسران کو لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہونا چاہیے تھا، سی ایم نے یہ مانا کہ غلطی ہوئی اورجو بھی ذمہ دار ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا کہ آپ پبلکلی اپنے تمام حقائق عوام کے سامنے رکھیں، وزیراعلیٰ پنجاب پرعزم تھیں کہ کوئی بات چھپانی نہیں ہے پوری بات عوام کے سامنے رکھنی ہے، مین ہولز چوری ہوتے ہیں رات کو نشئی اُن کو چوری کرکے لے جاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ دن پہلے سیف سٹی کے کیمرے سے ریکارڈ ہوا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اپنی فیملی سمیت صبح 4 بجے کے قریب رکشہ لے کر آیا، اس نے لوہے کی چیزیں اٹھائیں اور لے گیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اُس پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ایک سٹینڈر مین ہول کور بنایا جائے گا جس کو مارکیٹ میں بیچنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی، جو بیچے گا اور جو خریدے گا دونوں کو سزا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
ٹویٹر غیر معمولی بحران کا شکار
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ٹویٹر میں جاری غیر معمولی بحرانوں، بشمول ملازمین کی برطرفی ،
نومبر
کردستان میں امریکی موجودگی سے عراق کی سلامتی کو خطرہ
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے عراق میں دہشت گردوں کی
مارچ
چین کے پاس اگلے 12 سال میں 1500 ایٹمی وار ہیڈز ہوں گے:نیٹو
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے
اپریل
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب اور راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور
?️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار قومی
دسمبر
وزارتِ داخلہ میں بڑی تبدیلی، سینئر بیوروکریٹ کی جگہ فوجی افسر ایڈیشنل سیکریٹری تعینات
?️ 26 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے وزارتِ داخلہ میں اہم انتظامی ردوبدل
اگست
اسد عمر کا طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیا
?️ 5 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی
اپریل
یمنی میزائل نے تل ابیب کے دل میں زلزلہ برپا کر دیا؛ صیہونی دفاعی نظام ناکام، پروازیں معطل
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی فورسز کی جانب سے تل ابیب کے بین گورین
مئی
کیا چین روس کو فوجی امداد فراہم کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: فرانسیسی صدر کے سینئر سفارتی مشیر کا دعویٰ ہے کہ
جولائی