🗓️
کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی، کورو نا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونےپردکانیں سیل ہوں گی تاہم شہری بزرگوں اوربچوں کوسبزی منڈیوں لانے سے اجتناب کریں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر تمام سبزی منڈیوں میں داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی۔
صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ سرٹیفکیٹ ،ماسک نہ ہونےپرسبزی منڈیوں میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی، کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرس اورملازمین کوروناویکسین لگوائیں ،سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ دکاندار،شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھاکرسبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے۔
یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں شام 6 بجے کے بعد مکمل طور پر پابندی لگانے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 جولائی کو کراچی میں کیسز کی شرح 20.72 فیصد تھی، 25 جولائی کو 28.24 فیصد ہوگئی جبکہ 26 جولائی کو شرح 26.32 فیصد تک جا پہنچی۔ یہ سخت پریشانی کی بات ہے کہ کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ جمعہ کے دن کرونا صورتحال کا جائزہ لوں گا، اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے۔
مشہور خبریں۔
پاک فضائیہ کا آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش
🗓️ 13 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید
دسمبر
صیہونی قیدیوں کے سلسلہ میں قابض حکومت کی بے حسی
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:حماس کے ہاتھوں 4 اسرائیلی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں
اگست
شام میں اسرائیلی حکومت کے خلاف ترکی کے محتاط موقف کی وجہ
🗓️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: شام اور اس کی فوجی تنصیبات پر صیہونی حکومت کے
اپریل
صدر، وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے حلف کے بعد ٹوئٹر کی جزوی سروس بحال
🗓️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز
مارچ
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائیگا،حریت کانفرنس
🗓️ 24 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر
جنوری
پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے لگے، اسموگ میں معمولی کمی
🗓️ 17 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے
نومبر
خطہ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟ جماعت اسلامی کا بیان
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسرائیل
اکتوبر
قطر کا مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی اقدام کے خلاف انتباہ
🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:قطر نے ایک بیان جاری کرکے مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو
اپریل