?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے بیان سے متعلق دیے گئے ریمارکس کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی وزارتِ خارجہ کے غیر سنجیدہ اور گمراہ کن بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی بیان غیر سنجیدہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی بھارتی عادت کا ایک اور مظاہرہ ہے، مبینہ ’ایٹمی بلیک میلنگ‘ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود ساختہ ہے، پاکستان کسی بھی طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کے سخت خلاف ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ہر مرتبہ جب اس کے سامنے حقائق رکھے جاتے ہیں تو جنگی جنون اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لیتا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، جس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم مکمل سول انتظام کے تحت ہے، پاکستان ہمیشہ ضبط و احتیاط سے کام لیتا آیا ہے اور ایسے حساس معاملات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر کوششیں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، بھارتی وزارتِ خارجہ کے الزامات بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے ہیں، تیسرے ملک ممالک کا حوالہ دینے کو بھی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی سفارتی کمزوری اور غیر ضروری طور پر دیگر ممالک کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ اور جنگی رویے کے برعکس، پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار رکن رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاہم پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی کسی بھی بھارتی کوشش کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری بھارتی قیادت پر عائد ہوگی۔
مشہور خبریں۔
یمن پر امریکی حملے جاری، انصاراللہ کا انتباہ: جواب دردناک ہوگا
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے
مارچ
ملک میں کورونا کی صورت حال سنگین ہونے کا خطرہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال سنگین ہو رہی
جولائی
دبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیارہ حادثہ
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر دو مسافر طیارے آپس
جولائی
مریم نواز وزیر اعلٰی پنجاب منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 26 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور سینئر
فروری
سعودی صیہونی دوستی کروانا مشکل ہے؟امریکہ کا کہنا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ریاض اور تل ابیب
ستمبر
ٹرمپ کا ایک اور راز کھلا
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مائلز ٹیلر، سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری کرسٹن نیلسن کے سینئر
جولائی
اپنے آپ کو داعش کا شیر کہلانے والا عراقی فوج کے ہاتھوں گرفتار
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے دارالحکومت کے مغرب میں ایک داعش کے ایک
فروری
لاہور میں پسماند ہ علاقوں کی نمائندگی کرتا ہوں: بزدار
?️ 7 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے صوبائی
جولائی