?️
مظفرآباد (سچ خبریں) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوابی وار پر بھارت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا۔ بھارتی فوج نے سفید جھنڈرا لہرا کر اپنی شکست کو تسلیم کرلیا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے رات گئے بزدلانہ حملے کئے تھے جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ اور 5 بھارتی طیارے تباہ کر دیئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے بھی یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ اس کے پاکستان کی فوج نے طیارے مار گرائے ہیں۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو جارحیت مہنگی پڑ گئی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی، دشمن نے بہت مار کھا لی، بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے، اب ہم حالت جنگ میں ہیں اور یہ جنگ بھارت نے مسلط کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوگیا، بھارت کیلئے شرم کا مقام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا تسلیم کر رہا ہے پاکستان نے 5 جہاز مار گرائے ہیں، رات کے اندھیرے میں حملہ کرنا بزدلی کی نشانی ہے، پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کا مورال بلند ہے۔


مشہور خبریں۔
اگر اسرائیل حزب اللہ جنگ ہوتی ہے تو کیا ہوگا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات
اگست
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع
مئی
ہم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ
فروری
امریکی سینیٹ حکومتی شٹ ڈاؤن روکنے میں ایک بار پھر ناکام
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب
اکتوبر
عالمی برادری لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرے: قطر
?️ 1 جون 2026 سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں لبنان پر
جون
ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
?️ 26 اکتوبر 2025ڈیرہ غاری خان (سچ خبریں) ڈیرہ غازیخان میں سرچ آپریشنز کے دوران
اکتوبر
امریکی صدر کو اپنے ملک کی آبادی بھی یاد نہیں رہی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے جمعہ کو اپنی تقریر میں ایک اور غلطی
اگست
امریکی جاسوسی کے انکشافات پر مغربی ممالک کا ردعمل
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ممالک کی جاسوسی کیے جانے
جون