?️
لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم استحصال کشمیر پر کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے 96 ہزار کشمیری شہید ہوچکے ہیں، بھارتی فوج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے۔ خطے میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی ہے۔
چوہدری محمد سرور نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں سے ایک لمحے کو بھی دور نہیں ہو سکتے، بھارتی افواج کی دہشت گردی سے 22 ہزار کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے زیر حراست 7187 کشمیر یوں کو بھی شہید کر دیا، بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کاقتل کر رہی ہے، 1لاکھ 8ہزار 731 کشمیری بچے بھارتی مظالم کی وجہ سے یتیم ہوئے ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں، خطے میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہی ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دنیابھارتی مظالم کا نوٹس لے، جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا خطےمیں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
کیا ٹوماہاک میزائل زیلنسکی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں؟
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کو گولہ بارود اور وار
اکتوبر
وزیراعظم کی 10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت
?️ 27 مئی 2021ہری پور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے10بلین ٹری سونامی پروگرام کےتحت
مئی
روس کا افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے متعلق اہم بیان
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
تاریخ کے بدترین الیکشن؛ کنول شوزب کی زبانی
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے
جون
شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر فلسطینی مزاحمت کا ردعمل
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ملک کی حکومت کے خاتمے اور دمشق
دسمبر
ایکس پر ٹوئٹس کو لائیک کرنے اور ری ٹوئٹ کرنے پر بھی فیس عائد
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلآخر ماہانہ فیس کے
اکتوبر
یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد
فروری
حکومت ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی
?️ 26 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے
فروری