بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل بابر افتخار کا ردعمل

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر میجر جنرل بابر افتخار کا ردعمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ پاکستان ایل او سی کی دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا، کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان ایل او سی کی دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔کسی کو بھی اپنی طاقت کے حوالے سے زعم میں نہیں رہنا چاہیے۔کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔

خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا۔ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاید بھارتی آرمی چیف پاکستان میں در اندازی کی کوشش کے نتیجے میں ابھی نندن کے طیارے کا گرنا اور باقی طیاروں کا تباہ ہونا بھول گئے ہیں۔

شاید بھارت کو لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والا نقصان بھی یاد نہیں ہے۔ بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی بھی بھول چکے ہیں، اور تو اور بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہندو حکومت سیاسی مقاصد کے لیے عوام کو بیوقوف بنانے میں لگے رہتی ہے۔ بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی حدیں پار کرچکا ہے، بھارتی آرمی چیف افغانستان پر دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی گئی، افغانستان میں بھارتی اسپانسرڈ 67 ٹریننگ کیمپ کام کرتے رہے۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کا ڈراؤنا خواب جاری/ بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائی

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع سیلوان قصبے میں

سی ڈی اے کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی، بیرسٹر گوہر خان

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے

لبنان کی حزب اللہ کا نیا شاہکار

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کےالاقصیٰ طوفان آپریشن کو روکنے میں اسرائیل کی

حکومت کا سابق وزیراعظم کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ

?️ 5 مئی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گوشواروں اور

جرمنی میں ریل کے شعبے میں ہڑتالیں جاری

?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ڈوئچے بان اور ای وی جی ٹریڈ یونین کے درمیان مذاکرات

مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھارت سے آزادی کے پوسٹر آواں کردیئے گئے

?️ 29 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت وادی کے متعدد علاقوں

لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ۔ خواجہ آصف

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے

غزہ کی حمایت میں یمنیوں کا شاندار مارچ

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: یمنی عوام نے ایک بار پھر غزہ کی حمایت میں شاندار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے