بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے

فوج

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے بھارتی آرمی چیف کا پاک بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر سے متعلق بیان بے بنیاد قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ کیا، پاکستان دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔

بابر افتخار نے کہا کہ کسی کو اپنی طاقت کے حوالے سے زعم نہیں رہنا چاہیے، کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری کے طور پر غلط نہ سمجھے۔

گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور ایک افسر سمیت 4 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب پنجگور میں فورسز پر حملے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے رکھا۔ دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں رابطے میں تھے۔

علاوہ ازیں مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے ایف سی کے کیمپوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کیپٹن سمیت 12 جوان شہید اور 23 زخمی ہوگئے جبکہ 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، 4 دہشت گرد پنجگور بازار میں گھس گئے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے والے اپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم اپنی عساکر کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے تحفظ و دفاع کے لیے پیہم عظیم قربانیاں پیش کررہی ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔

مشہور خبریں۔

عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں:شیخ رشید

?️ 13 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھے بتائیں، بلاول

?️ 28 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

حماس کی مغربی کنارے کے فلسطینیوں سےصیہونیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل

?️ 21 اگست 2026سچ خبریں:حماس کی فوجی وننگ قسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ

بحیرہ احمر میں امریکہ اور برطانیہ کی حالت زار

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں دو

بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش کی باتوں پر مجھے جھوٹا کہا گیا، عمران عباس

?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار عمران عباس نے شکوہ کیا ہے

پاکستان اور آذربائیجان میں متعدد معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے اذربائیجان کے دورے کے

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے ارکان پارلیمنٹ کے سوالات کے خود بھی جواب دئیے

?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سکیورٹی کا اہم اجلاس منگل

چین کشیدگی کی تلاش میں نہیں ہے: امریکہ

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:امریکن نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ویرل ہائنس نے بدھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے