?️
سچ خبریں:حماس کی فوجی وننگ قسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے دو شہیدوں کے والد اور مزاحمتی کارکن فتحی خازم کی شہادت کے ردعمل میں مغربی کنارے کے فلسطینیوں سے صیہونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی ہے۔
قسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان نے مغربی کنارے میں مقیم فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ دو شہیدوں کے والد اور مزاحمتی کارکن ابو رعد کی شہادت کے ردعمل میں صہیونی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عزالدین قسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان نے مغربی کنارے کے عوام سے صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عزالدین قسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان اور حماس کی عسکری شاخ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا: ہم ہیرو اور شہید فتحی خازم ابو رعد کی شہادت پر فلسطین کے ہر مقام پر موجود عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں، جو قابض فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ ان کی روح ان کے ساتھیوں ابو شنب، عطار، ابو شمالہ، برہومہ اور ہماری قوم کے تمام شہداء سے جا ملی ہے۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا: مسجد الاقصیٰ کو نذر آتش کیے جانے کی برسی کے موقع پر اور قابضین کے بڑھتے ہوئے جرائم کے سائے میں، ہم مقبوضہ مغربی کنارے اور قدس میں موجود اپنے تمام مجاہد عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسجد الاقصیٰ، اپنی سرزمین اور اپنی ناموس کا دفاع کریں، قابضین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، لوٹ مار کرنے والے گروہوں کو جواب دیں اور شہداء کے پاکیزہ خون کا بدلہ لیں۔
فتحی خازم، شہید رعد خازم اور عبدالرحمن خازم کے والد تھے۔ وہ جمعرات کی صبح صہیونی حکومت کے فوجیوں کی جانب سے جنین شہر کے مرکز میں واقع ان کے گھر پر دھاوا بولنے کے دوران شہید ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری کی حد
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مارچ
مراکش کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے، دفتر خارجہ
?️ 17 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ
جنوری
افغانستان پر امریکی حملے کی وجہ چینی میڈیا کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: شینہوا نے افغانستان کے ایک ماہر کے حوالے سے
ستمبر
کشمیری تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں
?️ 8 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
سیکیورٹی فورسز نے 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا
?️ 3 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں 3 مختلف آپریشنز
مئی
غزہ جنگ بندی کی تجویز کی نئی تفصیلات/ جنگ کے خاتمے کی کوئی حقیقی ضمانت نہیں
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: مصر اور قطر کی جانب سے پیش کی گئی اور
اگست
مصر کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے محمد مرسی کو دہشت گردی کی فہرست میں ڈال دیا!
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:مصری پراسیکیوٹر کے دفتر نے اخوان المسلمون کے 10 رہنماؤں کو
فروری
آرمی چیف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر و فلسطین پر تبادلہ خیال
?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ
دسمبر