بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے

فوج

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے بھارتی آرمی چیف کا پاک بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر سے متعلق بیان بے بنیاد قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے طاقت کی بنیاد پر سیز فائر کا دعویٰ کیا، پاکستان دونوں جانب کشمیری آبادی کے تحفظ کی بنیاد پر رضامند ہوا تھا۔

بابر افتخار نے کہا کہ کسی کو اپنی طاقت کے حوالے سے زعم نہیں رہنا چاہیے، کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری کے طور پر غلط نہ سمجھے۔

گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور ایک افسر سمیت 4 فوجی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب پنجگور میں فورسز پر حملے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز نے 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے رکھا۔ دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں رابطے میں تھے۔

علاوہ ازیں مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے ایف سی کے کیمپوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کیپٹن سمیت 12 جوان شہید اور 23 زخمی ہوگئے جبکہ 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، 4 دہشت گرد پنجگور بازار میں گھس گئے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے والے اپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم اپنی عساکر کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے تحفظ و دفاع کے لیے پیہم عظیم قربانیاں پیش کررہی ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔

مشہور خبریں۔

11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کیلئے اجلاس 29 اگست کو طلب

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

?️ 29 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

الاقصیٰ طوفان حملہ آوروں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ روز اس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح

یوکرین میں نیٹو فوج بھیجنے کا برطانیہ کا خیال ؛سی آئی سے سابق افسر کی زبانی

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ریٹائرڈ

آئی ایم ایف کو لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، عمران خان

?️ 27 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل سے

پنجاب میں جیت کی صورت میں عمران خان نے وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا:پرویز الہیٰ

?️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا

وفاق اور صوبائی حکومت ملکر متاثرہ علاقوں میں کام کریں۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 15 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تجویز دیتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے