?️
راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کئے، جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے احمد پورشرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے میں حملہ کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، بہاولپور میں دھماکے سے قبل آسمان پر تیز روشنی چھا گئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کی آواز سنی گئی جبکہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی، ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق کوٹلی میں 2 افراد کی شہادت کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ بہاولپور میں بھارتی حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارت نے بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ کو بھی ٹارگٹ کیا، بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، لائن آف کنٹرول پروادی لیپہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے گولہ باری کی، پاک فوج کی میزائل سٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی۔
وادی نیلم جورا کے علاقے صندوق چلہانہ بانڈی میں بڑے پیمانے پر گولہ باری جاری رہی، بھارت کے بزدلانہ حملے میں شیوائی مظفر آباد میں مسجد شہید ہوگئی، لائن آف کنٹرول پر بٹل سیکٹرپر بھی بھارت کی جانب سے فائرنگ کی گئی، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کابھرپور جواب دیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں جاسوسی
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر
نومبر
امریکی معاشرے میں اسرائیل مخالف عقائد شدت اختیار کر گئے ہیں: الجزیرہ
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: کئی دہائیوں سے امریکی معاشرہ صیہونی حکومت کی حمایت
جون
پوپ لیو: اب ترامپ سے بحث نہیں کروں گا / امن کا پیغام بیان کروں گا
?️ 20 اپریل 2026سچ خبریں: دنیا کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پوپ لیو نے ایران
اپریل
پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے:شہباز گل
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی
جنوری
گارڈین: ٹرمپ غریبوں کی جیب سے امیروں کو دیتا ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے امریکی حکومت کے نئے
مئی
عائزہ خان کو کالج میں پہلے دن کیا چیلنج دیا گیا تھا؟
?️ 18 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے
جنوری
حماس کے سربراہ کا چوتھا بیٹا صیہونیوں کے ہاتھوں شہید
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں:حماس کے رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے نے عزام الحیہ غزہ
مئی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات
?️ 15 دسمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس
دسمبر