بھارت کے پاکستان کے 6 مقامات پر میزائلوں سے حملے، 8 شہری شہید، 35 زخمی

بھارتی حملہ

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کئے، جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے احمد پورشرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے میں حملہ کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، بہاولپور میں دھماکے سے قبل آسمان پر تیز روشنی چھا گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کی آواز سنی گئی جبکہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی، ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق کوٹلی میں 2 افراد کی شہادت کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ بہاولپور میں بھارتی حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارت نے بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ کو بھی ٹارگٹ کیا، بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، لائن آف کنٹرول پروادی لیپہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے گولہ باری کی، پاک فوج کی میزائل سٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی۔

وادی نیلم جورا کے علاقے صندوق چلہانہ بانڈی میں بڑے پیمانے پر گولہ باری جاری رہی، بھارت کے بزدلانہ حملے میں شیوائی مظفر آباد میں مسجد شہید ہوگئی، لائن آف کنٹرول پر بٹل سیکٹرپر بھی بھارت کی جانب سے فائرنگ کی گئی، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کابھرپور جواب دیا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

اگر اسرائیل نے جواب دیا تو ایران کیا کرے گا؟؛پاکستانی سینیٹ کے سابق سربراہ کی زبانی

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے سابق چیئرمین نے صیہونی حکومت کے

ٹرمپ کے متنازع انتخاب سے شام میں امریکی غلطیوں تک؛عربی اخباروں کی سرخیاں

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:نئے امریکی صدر کے حساس عہدوں کے لیے متنازع شخصیات کی

صہیونی تجزیہ کار: غزہ کی جنگ نے مساوات کو نہیں بدلا

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت کے سیاسی تجزیہ کار "آوی اسخاروف”

ٹرمپ کا لبنانی عوام سے وعدہ

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام

جی 77 اجلاس کی سربراہی کیلئے بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے نیویارک روانہ ہوں گے

?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں سال اقوام متحدہ میں گروپ 77 کی سربراہی

کرانہ باختری کے بارے میں اسرائیلی وزیر کا بڑا بیان

?️ 15 اگست 2025کرانہ باختری کے بارے میں اسرائیلی وزیر کا بڑا بیان صہیونی حکومت

 غزہ والوں نے اسرائیل نواز عرب حکومتوں کو بے نقاب کر دیا:عرب تجزیہ کار

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:عرب دفاعی تجزیہ کار میخائیل عوض نے غزہ کی مزاحمت

صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی شہادت

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:48 سالہ فلسطینی قیدی احمد ابو علی اسیر کی النقب جیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے