?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے، نئی دہلی شاید پاکستان سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کرےگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے مریدکے، بہالپور اور آزاد کشمیر میں میزائل سے حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کے لیے پیشکش کی تھی، اور حملے کے بعد بھی صبر و تحمل سے کام لیا، تاہم بھارت نے اگلے دو روز بھی پاکستان میں ڈرونز سے حملے میں فوجی تنصیبات کے علاوہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی، جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا تھا۔
ان واقعات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف کارروائی کے لیے مکمل اختیارات دے دیے تھے، جس کے بعد پاک فوج نے 10 مئی کو آپریشن بینان مرصوص کا آغاز کیا، اور دشمن کی متعدد عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کا اعتراف دشمن فوج کی ترجمان نے خود پریس کانفرنس میں بھی کیا۔
جنگ بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر امریکا، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان سے جنگ بندی کی درخواست کی، جسے پاکستان نے فوری منظور کرلیا، جس کے بعد بھارت اور پاکستان کی جنگ بندی کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایکس پر کیا گیا تھا، جس کی تصدیق دونوں روایتی حریفوں نے بھی کی تھی۔
پاکستان میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی اہداف کی تباہی کے بعد قوم آج یوم تشکر منارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
سی پیک کی بحالی کا عزم لیے وزیراعظم پہلے سرکاری دورے پر چین روانہ
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر چین روانہ ہو
نومبر
ٹرمپ انفنٹینو کو اقوام متحدہ کا اگلا جنرل سیکریٹری بنانے کے خواہاں
?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں: نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جولائی
ایران مذاکرات کے دوران صیہونیوں کی امریکی حکام کی غیر معمولی جاسوسی ؛ نیویارک ٹائمز کا انکشاف
?️ 7 جون 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل پر الزام ہے کہ اس نے
جون
امریکہ نے اقوام متحدہ میں اپنا حقیقی چہرہ دکھا دیا:ایران
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے کہا کہ امریکہ نے
دسمبر
پاکستان کا رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کا امکان
?️ 17 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی
اکتوبر
اسرائیل کے لئے حماس کو شکست دینا ناممکن
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے تھامس فریڈمین کے ایک تجزیے میں لکھا
جنوری
عراقی پارلیمنٹ میں لگی آگ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو پارلیمنٹ کے استقبالیہ محل میں
اگست
روس کے خلاف 4 بلین ڈالر کا منصوب
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی کانگریس نے اس ملک کے دفاعی بجٹ کی منظوری
دسمبر