?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن”سندور‘‘ تندور بن چکا ہے، مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا، 10 مئی کو بھی نواز شریف نے وزیراعظم کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ اس آپریشن کے کامیاب اختتام پر وزیراعظم کی ہدایت پر یوم تشکر منایا گیا جبکہ وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے تمام سکولوں میں اسمبلی کے دوران اس دن کو خراج تحسین کے طور پر منانے کی ہدایت جاری کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب خود زخمیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ تشریف لے گئیں اور شہدا کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت میں جامِ شہادت نوش کیا، بھارتی وزیراعظم کی حالیہ تقریر کو شکست خوردہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی صاحب فلموں کی طرح سمجھ رہے تھے کہ پاکستان کو ہرا لیں گے لیکن یہ جنگ حقیقت تھی کوئی فلمی سین نہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات نے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ پراپیگنڈا پھیلانے کے بجائے حقائق کا سامنا کریں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جلد شہدا کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کریں گی، ہم اپنی سرزمین اور شہدا پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک وژنری ہیں، دس مئی کو بھی انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے لیے امدادی مہمات کی تشکیل میں شہید امیر عبداللهیان کا کردار
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ شہد حسین امیرعبداللہیان علاقائی سطح
جون
اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کردیا
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد
جون
حماس کا مذاکرات میں پانچ بنیادی اصولوں پر اصرار
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار کے مطابق حماس مذاکرات میں جنگ بندی،
جولائی
اسرائیل کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: محمود عباس
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ہفتے کی شام
جون
کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو 3 عجیب و غریب شرائط کے ساتھ تسلیم کر لیا
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ
جولائی
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
مسٹر بلنکن، کیا خون خون سے مختلف ہے؟: یمنی اہلکار
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ
فروری
جولانی کے اقتدار میں آنے کے بعد شام میں تقریباً 10,000 افراد کا قتل عام
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: شامی ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ بشار
اگست