?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا بھارت کی سیاسی قیادت سے جنگ بندی ہضم نہیں ہورہی، فورسز کی سطح پر سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے، دونوں ملکوں کی فوجیں اپنی پوزیشنز پر واپس آچکیں۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا پہلگام واقعہ ہوا تو ہم نے آزادانہ اور شفاف انکوائری کی آفر کی، ہمارے ہاتھ صاف تھے، آج تک اس آفر کا جواب نہیں دیا گیا، پاکستان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ڈپلومیٹکلی آئسولیٹ کردیا گیا، 22 اپریل سے 6 مئی کی رات تک 29 ممالک کے دارالحکومتوں سے بات کی، ہم نے کہا بھارت والے غلط بیانی کررہے ہیں، پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا بھارت نے 6 مئی کی رات کو 75 سے 80 جیٹس بھیجے تو ہم تیار تھے، ہدایات تھیں کہ اگر بھارتی جیٹس پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوتے تو ٹارگٹ نہیں کرنا، اگر جو جہاز پاکستان کو وہاں سے نشانہ بنائے تو ان کو نشانہ بنانا ہے، پاکستان نے 6 بھارتی جہازوں کو گرایا، 4 رافیل تھے، ایس یو 30، مگ اور ایک ان مین آرمڈ بھی گرا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے لیے جیلوں کے دروازے کھولے، ماننا پڑے گا کہ دوبارہ دہشتگرد منظم ہوئے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، جو کچھ کرنا پڑے گا تو کریں گے۔


مشہور خبریں۔
مسکو کا باکو کی پالیسی پر غصہ کی وجہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: روس اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ تنازعات سنگین مراحل میں
جولائی
شام کے شہر حمص پر صیہونی فضائی حملہ؛ 2 شہید ، 7 زخمی
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ
نومبر
ایران کے جوہری معاملے کے حوالے سے مزید رابطے کیے جائیں گے: روس
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: روس ایران کے ساتھ جوہری معاملے پرمسلسل بات چیت کر رہا
اپریل
امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ایک ہے۔ حافظ نعیم الرحمان
?️ 6 مارچ 2026سکھر (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
مارچ
خوفناک تشدد کے صیہونی مراکز میں کیا ہو رہا ہے؟/ بجلی کے جھٹکوں سے بھولنے تک
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اپنی مستند رپورٹ میں
جون
وزیراعظم کا صوبوں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دینے پر زور
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم پر زور
مارچ
کشمیری بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 20 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے سلامتی
اگست