بھارت کی جمہوریت پر سوالیہ نشان

بھارت کی جمہوریت پر سوالیہ نشان

?️

سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت خود کو جمہوری سمجھتا ہے تو فوری طور پر کشمیر میں رائے شماری کروائے۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ڈی چوک پر ایک ریلی منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمانی انتخابات ہر گز مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہوسکتے : علی رضا سید

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کا 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کشمیریوں کے ساتھ جغرافیائی اور بھائی چارے کا گہرا تعلق ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے، اور اگر بھارت واقعی جمہوری ہے تو فوری طور پر کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیر کا نقشہ بدلنے کی کوشش کی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم بھارت کے ان ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا گو ہیں۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کا ایک اور فیچر لانچ

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: واٹس ایپ پر میسج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کے

سعودی عرب کا صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کے ردعمل

الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری پر کسا شکنجہ

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کی انتخابی

غزہ کے حوالے سے دوہرے معیارات سے گریز کیا جائے: بریل

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزف برل نے

ریاستہائے متحدہ میں بحرانی صورتحال

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکیوں نے جو حکم پوری دنیا میں ڈالنا چاہا اس کا

 افریقی یونین صیہونی سفیر کی تذلیل 

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:ایتھوپیا میں صیہونی ریاست کے سفیر کو افریقی یونین کے

انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، پی ٹی سی ایل

?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی

اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت

?️ 24 جون 2022سچ خبریں:    کل جمعرات کو ترکی کے دورے کے دوران اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے