?️
لاہور: (سچ خبریں) بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک دیا ۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق دریائے جہلم اور نیلم میں پانی کی آمد کم ہوکر صرف 3 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔ چار روز پہلے پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک سے زائد تھی۔ انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ دریاؤں کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق دریائے چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ دریائے چناب میں چار روز پہلے پانی 10 ہزار کیوسک تھا جو 5 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔ چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج صفر رہ گیا۔ ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق دریائے چناب سے قادرآباد خانکی بیراج سے نکلنے والی نہروں کو پانی نہیں ملے گا۔
آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے پانی روکنے سے پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے، انڈس واٹر کمیشن بھارت کے اس اقدام کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنا یا اس کا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور ہوگا۔ بھارت بغیر بتائے دریائے چناب میں پانی چھوڑ کر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے، جو پاکستانی عوام کی زندگی اور روزگار کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ پاکستان تمام تنازعات کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے لیکن اپنے لوگوں کے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر
اکتوبر
ہر ایرانی حملے پر 4 ہزار سے زائد نقصانات کے دعوے جمع؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع کے مطابق ایران کے ہر میزائل حملے کے
جون
پاکستان اور امریکا نے آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی مذاکرات مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور امریکا نے آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی
جون
سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیے
?️ 10 اکتوبر 2025اورکزئی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے
اکتوبر
اٹھارویں ترمیم واپس لینے کی کوئی تجویز زیرِغور نہیں، مسلم لیگ (ن)
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) نے احسن اقبال نے واضح
دسمبر
ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑی
دسمبر
اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹمز ہائی الرٹ،معاملہ کیا ہے؟
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے اپنے
مارچ
حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی
?️ 5 جون 2025کوہاٹ (سچ خبریں) گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس
جون