بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں۔ مراد علی شاہ

?️

کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں۔

کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دینے کے بعد گورنر سندھ اور کابینہ ارکان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگی میدان میں ہی نہیں سفارتی سطح پر بھی شکست دی، دنیا میں بھارتی پروپیگنڈے کو ہرایا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہو کر دشمن قوتوں کو شکست دینا ہوگا، ملک کی بہتری کے لیے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے، پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری ہوئی ہے، ایئر لائن کے ملازمین کو تحفظ دیا جائے، کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک بنا رہے ہیں، ٹریٹمنٹ پلانٹ فور کے منصوبے پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔

قبل ازیں مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن

یورپ میں شدید گرمی کی لہر،مختلف ممالک میں 270 سے زائد اموات

?️ 26 جون 2026سچ خبریں:یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اسپین، فرانس اور

انگلش شہر لیسٹر میں ہندو ، مسلم تصادم

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  انگلش شہر لیسٹر جہاں کی آبادی کا ایک حصہ ہندو

امریکی وزارت خارجہ میں اصلاحات

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات

سائبری جنگ میں ایران کے مقابل میں اسرائیل کی شکست

?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: گزشتہ ہفتے اسرائیلی اخبار یدیوتھ احرونوت نے انکشاف کیا تھا کہ

صیہونی فوج میں دوہری شہریت کے حامل افراد کا بحران

?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی فوج میں دوہری شہریت رکھنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد

ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرادی، اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی شامل

?️ 10 ستمبر 2025سچ خبریں: ایپل نے منگل کو آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی،

کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ

?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے