بھارت کو عالمی برداری کے موقف کو تسلیم کرنا پڑے گا:ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری  کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے مطابق عالمی برادری کے موقف کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ کشمیر تنازع پر اقوام متحدہ کا موقف برقرار ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ بیان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ کشمیر تنازع پر اقوام متحدہ کا موقف ”برقرار ہے “ اوراس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیان درست وقت پر آنا خوش آئند ہے کیونکہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو دو سال مکمل ہوچکے ہیں، جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورچوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ اس بیان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ برائے جموں و کشمیر کے من گھڑت اٹوٹ انگ کے دعوے کو بھی رد کر دیا ہے۔ بھارت خودکو یاد دلاتا رہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر مسلمہ تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے طویل تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سی ) کی متعدد قراردادیں موجود ہیں کہ کشمیر کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا جس کا اظہاراقوام متحدہ کی سرپرستی میں جمہوری طریقے سے آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیاجائے گا۔

مشہور خبریں۔

پشاور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، ملک بھر میں ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم

?️ 11 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں)پشاور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پورے میں

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات گئے مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ

?️ 26 ستمبر 2022مظفرآباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا رات

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے۔ سرفراز بگٹی

?️ 16 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صوبے میں

برطانوی طبی نظام پر سائبر حملہ

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی محکمہ صحت پر سائبر حملے کے بعد مریضوں کے ریکارڈ

اردگان کے ایشیائی دورے کے مقاصد کیا ہیں ؟

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ملائیشیا اور انڈونیشیا کے

امریکہ میں ایک بار پھر ہمارا پیسہ ضائع ہوا: عبرانی میڈیا

?️ 23 اگست 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق صہیونی لابی (آئی

آج سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سروسز مکمل بند کررہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری

?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ

’ہر لاپتا فرد ضرور واپس آئے گا‘، اٹارنی جنرل کی یقین دہانی، بلوچ طلبہ کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے