بھارت کو آبی جارحیت کا جواب قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دیں گے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت ہے، معرکہ حق کی طرح بھارت کو اس کی آبی جارحیت کا قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے تحت جواب دیں گے، اور پاکستان اس معرکہ میں بھی فتح سے ہمکنار ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے مل کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر متنازع آبی ذخائر کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، نئے ڈیمز کی تعمیر ، تمام صوبوں کے اتفاق سے ہوگی۔

اجلاس میں ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے نئے ڈیمز بنانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے یک زبان ہو کر بھارت کی آبی جارحیت کی مذمت کی اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بنیان مرصوص بن کر ملک کی آبی سیکورٹی یقینی بنانے کا عزم کیا۔

وزیراعظم نے ملک میں نئے آبی ذخائر بنانے اور فنڈنگ کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کے احکام جاری کیے، کمیٹی نئے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے فنڈنگ سے متعلق مختلف حکمت عملیوں کا جائزہ لے گی، اور اس حوالے سے سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحیٰ سعودیہ عرب میں گزاریں گے، عید الاضحی کے دن وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عید ملیں گے، اور ان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا تھا، شہباز شریف نے اپنے دوروں کے دوران برادر ممالک کی جانب سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا۔

سعودی حکومت کی جانب سے بھی پاک-بھارت کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی قایدت سے رابطہ کرکے بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف پلان کو جاری رکھنے کے  لئے بجلی ہوسکتی ہے مہنگی

?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی

قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی، کے-الیکٹرک سمیت دیگر تقسیم کار بجلی کمپنیوں پر 5،5 کروڑ جرمانہ

?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے لوڈشیڈنگ، تکنیکی اور

رفح میں صہیونیوں کے امدادی کارکنوں کا قتل 

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ صہیونی

صہیونی فوج کا ممکنہ خاتمہ:صیہونی سینئر تجزیہ کار

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز کے سینئر تجزیہ کار نے اگلی انتفاضہ شروع

یمن کا جوابی میزائل حملہ مقبوضہ فلسطین کی گہرائی میں

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: یمنی شہری انفراسٹرکچر پر صیہونیوں کی جارحیت کے چند گھنٹوں

آگ سے کھیل رہے ہو؛حماس کا صیہونیوں سے خطاب

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:حماس کے ایک عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ

  کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر  پابندیوں کا عندیہ

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک

پی ٹی آئی کی شکست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 20 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے