?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کا پاکستان پر ڈرونز حملے کا الزام بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اندرونی اور بیرونی قوتیں پاکستان کےامن میں خلل ڈالناچاہتی ہیں، وہ چاہتے ہیں پاکستان کی توجہ بٹی رہے، پاکستان کاکبھی کوئی جارحانہ اراداہ نہیں تھااورنہ ہے۔ دیکھنایہ ہے کہ بھارت الزامات کاسہارا کیوں لےرہا ہے؟
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل ،علاقائی سلامتی و فیٹف سے متعلق بیان میں کہاہے کہ دنیاکےسامنےپاکستان کی سوچ اوربھارت کی سوچ واضح ہوگئی، افغانستان میں کردار سے واضح ہوگیا پاکستان امن کاخواہاں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کاپاکستان پرڈرونزکاالزام بےبنیادہے، دیکھنایہ ہے کہ وہ الزامات کاسہارا کیوں لےرہےہیں؟ اس وقت بھارت میں معاشی حالات بہت بگڑچکےہیں، کشمیری ان کے یک طرفہ اقدامات پرنالاں ہیں جبکہ مودی اعتراف کر چکےکہ کشمیریوں میں دلی اور دلوں سےدوری ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سب ہمسایوں بشمول بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں، بھارت نے خیر سگالی کاجواب 5اگست کےغیرآئینی اقدامات سےدیا، ان اقدامات کوپاکستان نےمسترد کیااورکشمیریوں نےبھی مستردکیا، ان یکطرفہ،غیر آئینی اقدامات سےکشیدگی نےجنم لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑی ہوئی صورتحال بھارت سرکارکی پیداکردہ ہے، پاکستان کو اس صورتحال میں الجھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ کشمیری قیادت جودلی سرکارکاحصہ رہی وہ بھی بگڑگئی۔نئی دہلی کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دلی سرکار نےپچھلے دنوں جوبیٹھک بلائی وہ ناکامی سےدوچارہوئی، کشمیری رہنماؤں نےیک طرفہ اقدامات کی واپسی کامطالبہ کیا، وزیر اعظم اورتحریک انصاف کی حکومت کی واضح پالیسی ہے، ہم اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پرہماراموقف کل بھی واضح تھااورآج بھی واضح ہے، سلامتی کونسل کولکھےگئےمیرےخطوط ریکارڈپرہیں، مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، 5 اگست کے بعد میری طرف سے لکھے گئے 13 خطوط موجود ہیں ، جس میں ہم نے واضح کیا بھارت خطےکےامن و امان کوتہہ و بالاکرسکتاہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوروکاجائے، ہم نے معصوم بچوں، خواتین پر تشدد کی تصاویر دنیا کےسامنےرکھیں، مجھےخوشی ہےکہ ہماری دہائی انٹرنیشنل فوکس میں آ گئی ہے، یواین سیکرٹری جنرل کہہ رہے ہیں پلیٹ گنز استعمال کوروکا جائے۔
مشہور خبریں۔
فرقان قریشی کی جدوجہد کی دلچسپ کہانی
?️ 19 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار فرقان قریشی نے حال ہی
مارچ
ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی ٹریژری کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر نے
مارچ
کل ملک بھر میں پیٹرول نہیں ملے گا
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں
نومبر
عراق نے اردن سے اپنا سفیر واپس بلایا
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان
اگست
اقوام متحدہ کی امن فوج پر صیہونی حملے پر ترکی کا ردعمل
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے
اکتوبر
زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی
ستمبر
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا تاریخی قانون منظور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی قانون سازوں نے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسی
نومبر
پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے کینیڈا فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا
?️ 8 اکتوبر 2023 کراچی: (سچ خبریں) فلم ’ان فلیمز‘ کی حالیہ کامیابی کے بعد پاکستانی
اکتوبر