بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ، 8 شہری شہید، 35 زخمی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہری شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ 2 لاپتa ہیں۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے میڈیا بریفنگ میں بھارتی حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے 6 مقامات پر 24 حملے کیے گئے جن میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت نے احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا، اس حملے میں 3 سال کی بچی سمیت 5 افراد شہید اور 31 زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مظفرآباد میں شاہی والی محلہ میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جس میں مسجد شہید ہوئی اور بچی زخمی ہوئی جبکہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مریدکے میں مسجد ام القرٰی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ سیالکوٹ اور شکر گڑھ میں بھی دو، دو حملے کیے گئے۔

قبل ازیں، ’اے آر وائی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل بزدل دشمن بھارت نے بہاولپور کے علاقے احمد شرقیہ، کوٹلی اور مظفر آباد میں سبحان اللہ مسجد پر فضا سے تین مقامات پر فضائی حملے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے گا، اس گھناؤنی اشتعال انگیزی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور وہ بعد میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے سے بھارت نے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے وہ دائمی غم میں بدل جائے گی۔

کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ’جیو نیوز‘ پر بات کرتے ہوئے نقصانات کی تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کوٹلی، بہاولپور کے احمد پور شرقیہ، باغ، مظفر آباد اور مریدکے کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقیہ میں ایک بچے کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کوٹلی میں 2 شہری شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا، میزائل اس کے قریب ایک گھر پر گرا ہے، جہاں والدین اور ایک بچہ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوٹلی کی ایک مسجد پر بھی حملہ کیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ مساجد پر یہ حملے آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کی نشاندہی کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے مساجد کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظفر آباد میں ایک میزائل سڑک پر گرا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن مزید تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

’پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ہے‘

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی جوابی کارروائی زمین اور فضا میں جاری ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی نیوز‘ کی ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔

اس بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید ہو چکا ہے جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہے۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے میں بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔

’شدید ردعمل دیں گے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ’اے آر وائی‘ نیوز کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے شہری علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حملے شہری علاقوں پر کیے گئے ، بزدلوں نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا، انہوں نے کبھی اپنا گھر نہیں چھوڑا، انہیں باہر آنے دیں، ہم مناسب جواب دیں گے۔

پاکستان کے فیصلوں کے بارے میں پوچھے جانے پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ پاکستان جوابی کارروائی کرے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم ان کے حملے سے کہیں زیادہ شدید ردعمل دیں گے۔ انہوں نے نہ صرف شہریوں پر حملہ کیا بلکہ انہوں نے اپنی فضائی حدود سے بھی حملہ کیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے مظفر آباد کے ارد گرد پہاڑوں کے قریب آدھی رات کے بعد متعدد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد شہر کی بجلی منقطع ہو گئی تھی۔

بھارت کی آپریشن ’سندور‘ کی تصدیق

بھارتی حکومت نے بزدلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دیر قبل بھارتی مسلح افواج نے آپریشن ’سندور‘ کا آغاز کیا اور پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جہاں سے اس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے خلاف دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ہدایت جاری کی گئی تھی۔

بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اقدامات مرکوز، نپے تلے اور غیر جارحانہ تھے ، کسی بھی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ بھارت نے اہداف کے انتخاب اور عملدرآمد کے طریقہ کار میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل

🗓️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کی جانب سے

قومی اسمبلی کے سپیکر افغانستان میں لینڈینگ سے پہلے ہی واپس 

🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کے

ناظرین اب ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے

🗓️ 25 دسمبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) اب ناظرین ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز

عمران خان اپنی انا کی وجہ سے گرفتاری کے نزدیک پہنچ گئے، بلاول بھٹو

🗓️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے میں پیش گوئی کردی

🗓️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق صدر آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے

بظاہر آئندہ ماہ میری شادی ہے، کبریٰ خان

🗓️ 20 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے ذو معنی انداز میں

ہسپانوی اشاعت نے جنگ میں یوکرینی فوج کے بھاری نقصانات کا اعتراف کیا

🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پیس نے اطلاع دی ہے کہ فروری 2022

امریکہ یوکرین کے ساتھ بھی وہی کرے گا جو افغانستان کے ساتھ کیا:امریکی سماجی کارکن

🗓️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:انسانی ہمدردی کے امور میں سرگرم ایک امریکی سماجی کارکن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے