بھارت نے سیلاب کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، پاکستان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں، پاکستان واضح کیا ہے کہ افغان حکومت کو دہشتگردی کا مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، پاکستان اپنی سرزمین اور لوگوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔

جمعے کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کیں، تاہم دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

شفقت علی خان نے کہاکہ افغانستان حکومت کو دہشتگردی کا مسئلہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، وہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، پاکستان اپنی سرزمین اور لوگوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے، پاکستان نے حال ہی میں اپنی سرزمین اور لوگوں کے تحفظ کے لیے دہشتگردوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنا بند کرنا چاہے، جرمنی کو پاکستان میں موجود افغان شہریوں کے جرمنی جانے کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ جرمن وزارت خارجہ کا پاکستان میں افغان مہاجرین کے بیان کو دیکھا ہے جرمنی جانے کے منتظر افغان شہریوں کو جلد از جلد پاکستان سے نکالنا چاہیے، جرمنی کو جلد از جلد افغان شہریوں کو جرمنی بلانا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں حملوں کی شدید مزمت کرتا ہے، اسرائیل نے حملوں میں ہسپتالوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل مسلسل انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے۔

شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی اور کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان کے مسئلے کو ایس سی او میں اجاگر کیا ، وزیر اعظم نے افغانستان کے ساتھ باہمی بات چیت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے روس، آذربائجان اور ایران کے صدور کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں، ایرانی صدر سے ملاقات میں پاکستان نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے عزم کو دہرایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور روس نے دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں اگے بڑھنے پر زور دیا، وزیراعظم نے ایس سی او وژن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے ایس سی او میں علاقائی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا، وزیراعظم نے غزہ اور ایران میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی

?️ 21 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع سکیورٹی کے

ہتھیار اٹھانے والے فلسطینیوں کو گولی مار دی جائے:صیہونی پارلیمنٹ ممبر

?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کے ایک انتہاپسند رکن اور صیہونی قومی سلامتی کی

صیہونی وزیر اعظم کی تبدیلی کے ساتھ اس حکومت کی عمومی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوتی

?️ 24 جون 2021سچ خبریں:اصفہان یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر

گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

?️ 6 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل

دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی

جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان

?️ 6 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے

بن گوریون ہوائی اڈے پر حملہ

?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے