بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، سندھ میں آج بڑے سیلاب کا خطرہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے ستلج میں آج پھر پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریائے ستلج میں بڑے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، پنجاب بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں بھی جاری ہیں، دریائے چناب کا دوسرا سیلابی ریلا ملتان میں ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، فیصل آباد میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ لاہور میں بھی بادل جم کر برسے۔

بھارتی ہائی کمشنر نے دریائے ستلج میں ہائی فلڈ الرٹ جاری کردیا، جس کے باعث دریائے ستلج میں پھر سے بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر نے صبح 8 بجے وزارت آبی وسائل کو ہائی فلڈ الرٹ بھجوایا، وزارت آبی وسائل نے متعلقہ اداروں کو فلڈ الرٹ سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

دریں اثنا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیکڑوں مکانات، دیہات اور فصلیں پانی میں ڈوب گئیں، دریائے چناب کا دوسرا سیلابی ریلا ملتان میں ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند کو کسی بھی وقت توڑنے کی تیاری کرلی گئی ہے اور اسے کسی بھی وقت توڑا جاسکتا ہے جبکہ اکبر بند اور گرے والا بند کی بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

ملتان کے اطراف دریائے چناب سے متصل بستیوں میں متعدد بستیوں میں 5 سے 10 فٹ پانی موجود ہے، ادھر خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں دریائے راوی اور دریائے چناب میں ایک پھر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کے نتیجے میں گندم سے بھری ہزاروں بوریاں پانی میں غرق ہوگئیں۔

فیصل آباد میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، فیصل آباد میں شدید بارشوں نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، غلام محمد آباد میں سب سے زیادہ 184 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ علامہ اقبال کالونی میں 175 ملی میٹر، گلستان کالونی میں 170 ملی میٹر، جیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں 167 ملی میٹر اور ڈوگر بستی و مدینہ ٹاؤن میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

زیریں علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے اور بعض مقامات پر بارش کا پانی گھروں کے اندر سے بہنے لگا، جس کے باعث لوگ چھتوں پر پناہ لینے یا محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔

لاہور کے بیشتر علاقوں میں پیر کو موسلا دھار بارش نے سڑکوں اور محلوں کو زیرِ آب کر دیا اور معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا۔

واسا کے مطابق پیر کی شام 7 بجے تک لاہور میں سب سے زیادہ 113 ملی میٹر بارش پانی والا تالاب اور اس کے نواحی علاقوں میں کی گئی، اس کے بعد اقبال ٹاؤن میں 97 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 96.5 ملی میٹر اور گلبرگ میں 77.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارش کے باعث صوبائی دارالحکومت میں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا اور 11 کے وی کی تقسیم کی صلاحیت والے تقریباً 80 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

دریائے سندھ میں آج شدید سیلاب کا خطرہ ہے، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی، کشمور کے کچے کے علاقے خطرے کی زد میں آگئے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح 41 ہزار 868 کیوسک تک بلند ہوئی، گڈو بیراج کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد 4 لاکھ 43 ہزار 494 کیوسک جبکہ اخراج 4 لاکھ 34 ہزار294 کیوسک ہے۔

دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث کشمور کے کچے کے علاقے خطرے کی زد میں آگئے، کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد کچے سے بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث کچے کے تمام راستے منقطع ہوچکے، سکھر کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث لوگ بڑی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

سندھ میں سیلاب سے 2 لاکھ 24 ہزار افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق سندھ میں سیلاب سے 200 دیہات اور 2 لاکھ 24 ہزار افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پنجاب سے آنے والا بڑا ریلا گڈو اور سکھر سے ہوتاہوا سیہون پہنچے گا جس کے باعث کچے میں بڑے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔

ادھر سکھر اور اطراف میں بارشوں کے باعث نہروں کے حفاظتی پشتے کمزور پڑنے لگے، پنوعاقل کے قریب کورائی واہ اور مہیسرو واہ میں 3 مقامات پرشگاف پڑگئے جس سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا دورہ گڈو بیراج

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گڈو بیراج پہنچ گئے جہاں پنجاب کے مشرقی دریاؤں میں آنے والا سیلابی ریلا پنجند سے گزرنے کے بعد یہاں پہنچنے والا ہے۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی بیراج کا دورہ کرنے والے ہیں, جام خان شورو نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ بلاول پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد گڈو پہنچ رہے ہیں، جہاں بیراج کے ڈیک پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کو اسلحہ کی ترسیل کے خلاف احتجاج میں مراکشی بندرگاہ کے ملازمین کے اجتماعی استعفے

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیل کو اسلحہ کی ترسیل پر احتجاج کرتے ہوئے مراکش کی

ایرانیوں نے عین الاسد پر حملہ میں جہاں چاہا مارا: سینٹ کام کے کمانڈر

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:سینٹ کام دہشت گرد فورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ

وزارت جنگ کے خلاف شکایات کا حجم 

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: کالکالسٹ اقتصادی اخبار کے مطابق آہنی تلواروں کی جنگ وزارت جنگ

عرب لیگ عرب ممالک کے حالات کا آئینہ:بشار الاسد

?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:الجزائر کے وزیر خارجہ کی میزبانی کرنے والے شامی صدر نے

مقبوضہ فلسطین سے بھاگنے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ایک اخبار نے اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن

دشمن قوتیں ہمارے اور چین کے تعلقات کمزور نہیں کر سکتیں:عمران خان

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور

نیتن یاہو نے سموٹریچ کو غزہ جنگ کا ڈائریکٹر اور "وزارت جنگ کا دوسرا وزیر” مقرر کیا

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریف” نے خبر دی ہے کہ "اسرائیلی وزیر

چمن بارڈر کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا

?️ 3 نومبر 2021چمن (سچ خبریں) چمن چیمبر آف کامرس اور سول ملٹری کے نمائندوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے