?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی گردنیں کاٹی جارہی ہیں اور انہیں سزا دینے کی بنیادی وجہ پاکستان ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ بنانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں 10 تاریخ کو مختلف ریاستوں میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور وہاں مسلمانوں کی گردنیں کاٹی جارہی ہیں، انہیں پاکستان کی وجہ سے سزا دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمان جس تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ پاکستان ہے، پاکستان اس وقت طالبان کی بات کررہا ہے تو وہاں مسلمان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں داعش، القائدہ کے عناصر، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے گروپس، بی آر اے اور 11 جنوری سے بی آر اے بن گئی ہے اور 5 سے 6 تنظیمیں موجود ہیں۔
پاک-افغان سرحد میں لگنے والی باڑ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پر باڑ ابھی 2680 میٹر ہے اور ابھی افغانستان کے ساتھ 20 کلومیٹر رہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو تھوڑا سا حصہ انہوں نے گرایا ہے، وہ مرکزی لائن نہیں سائیڈ لائن ہے اور یہ 20 کلومیٹر میں روزانہ 2 کلومیٹر بن جاتی ہے لیکن بلوچستان کے ساتھ 200 کلومیٹر باڑ رہتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ انٹیلی جینس کے دو مرکزی ادارے سی ٹی ڈی پنجاب اور سندھ کو دیکھ رہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو 11 کور اور 12 کور دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جتنے ڈانڈے مل رہے ہیں، بھارت کو افغانستان میں بڑی شکست ہوئی اور وہ نہیں چاہتا ہے کہ پاکستان اور طالبان کے بہتر تعلقات ہوں اور ہمسائیوں کے بہتری کے تعلقات ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نہ صرف افغانستان بلکہ خواہش ہے ایران کے ساتھ بھی بہتر تعلقات ہوں، اس ملک میں فرقہ واراہ دہشت گردی بھی ہے، مدارس کو دین کا مینار اور قلعے سمجھتا ہوں لیکن ہم اندر اور بات کرتے ہیں اور باہر کچھ اور بات کرتے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اس صورت حال کا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے، جوہر ٹاؤن اور انارکلی دونوں واقعات میں سے جوہر ٹاؤن کے تینوں ملزمان کو سزائےموت ہوئی ہے اور تینوں بھارت کے لانچ کیے گئے ملزمان تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دیکھا جب افغانستان سے کچھ نہیں ہورہا ہے تو پاکستانی لوگوں کو استعمال کیا، ہم نے پکڑا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے بعض کریمنزل کو خرید لیا ہے کہ 25 لاکھ یا 50 لاکھ لے لو۔
اپوزیشن کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ میں ان سے کہوں گا کہ 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی کے سربراہ پاکستان آرہے ہیں اور آپ کے راستے بند ہوں گے، ساری کور ہیڈکوارٹرز جی ٹی روڈ پر ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ٹینک، توپ خانے آرہے ہوں گے اور کوئی کرایے کا ایجنٹ مستی کردے گا تو اس کا نقصان ہوگا، میں ڈرا نہیں رہا بلکہ شوق سے آئیں لیکن میں کہوں گا کہ دہشت گردی اور کووڈ کا خطرہ ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایوان میں کھڑے ہو کر کہہ رہا ہوں کہ 23 مارچ کو 100 سے ڈیڑھ سو ممالک کے سربراہ آرہے ہیں تو آپ 23 کے بجائے 27 کو آجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بطور وزیرداخلہ کس طرح سمجھیں گے کہ آدھا اسلام آباد تو کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا، جیمر ہوں گے، فون بند ہوں گی، ٹی وی پر آپ کا لائیو شو نہیں چل رہا ہوگا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اپوزیشن نے اچھی باتیں کی ہیں، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آؤ مل کر لڑیں کیونکہ دہشت گرد کسی کا نہیں ہوتا، 15 اگست سے اب تک دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، طالبان نے کہا ہے ہم اپنی سرزمین آپ کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان کی بات کو آگے بڑھایا کہ جو لوگ قانون اور آئین کے دائرے میں آنا چاہیں تو ہم ان کی بات سننے کو کرنے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن جو لوگ ایسے سخت مطالبے کریں کہ پاکستان کی سالمیت سے ٹکرایا جائے تو ان سے ٹکرایا جائے گا، فوج ہر روز دہشت گردی سے نمٹ رہی ہے۔دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کوئی دہشت گرد سر اٹھاتا ہے وہاں کارروائی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی قیمت پر بھی ملک میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دے گا اور دہشت گردی سے مقابلے کے لیے ہم اور اپوزیشن سب ساتھ ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 10 پولیس اہلکار ٹارگٹ ہوئے، حملوں میں لوث چار ملزمان گرفتار ہوئے دو مارے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر بڑی پارٹی نے صدارتی نظام کے ساتھ کام کیا، آخری دم تک چین کے ساتھ دوسری اور سی پیک کو نبھائیں گے، داسو واقعے میں گرفتاریاں ہوئی ہیں اور جوہر ٹاون واقعے میں سزائیں بھی ہوئی ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے صحافی کے سوال وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی تو کیا وہ آئینی اختیارات استعمال کریں گے پر کہا کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، اپوزیشن اس کے ناخنوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک بار نہیں، تین بار آجائیں عمران خان 5 سال پورے کرے گا، عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کرے گا۔
سیاستدانوں کو سیکیورٹی خطرات سے متعلق انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو سکیورٹی خطرات ہیں انہیں سمجھ نہیں آ رہی، جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں وہ سیاست دانوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراقی معیشت تباہی کے دہانے پر؛عراقی ماہر معاشیات
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:عراقی ماہر معاشیات نے اس ملک کے پارلیمنٹ ممبران کو متنبہ
جون
ٹرمپ 83 ملین ڈالر کی سزا کو کالعدم کرنے میں ناکام
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک اپیل کورٹ نے معروف امریکی مصنفہ جین
ستمبر
نئے فیچرز کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے نئے،
مئی
سعودی عرب میں "سعودی حکومت کا زوال” ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی حکومت کے مخالفین نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر
فروری
شمالی شام میں پیش رفت کے پیغامات، کیا ام المعارک شہر ادلب سے نزدیک ہو گیا ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سرمدا شہر ادلب کے شمالی مضافات میں واقع ہے جو
اکتوبر
جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد 20 اکتوبر کو پیش کرنے کا فیصلہ
?️ 17 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم
اکتوبر
مودی حکومت پی ڈی پی پر گپکار الائنس چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، التجا مفتی
?️ 26 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز
اکتوبر
وزیر خارجہ، مفتی منیب کا معاہدے کی تفصیل بتانے سے انکار
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور مفتی منیب الرحمٰن
اکتوبر