بھارت دہشت گردی بند کرکے بامعنی مذاکرات شروع کرے۔ پاکستان

صائمہ سلیم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب صائمہ سلیم نے بھارت کو کہا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے کے دوران صائمہ سلیم نے کہا کہ ہندوستان نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے، بھارت کی جانب سے گول مول باتیں حقائق کو نہیں چھپا سکتیں۔ صائمہ سلیم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کو بےدریغ قتل اور زخمی کرتا ہے، پاکستان پر بلا اشتعال حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل کو یاد دلایا کہ ہندوستان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پہلگام واقعے کی مذمت کی، اگر ہندوستان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو اسے چاہیے تھا کہ وہ اس واقعے کی غیر جانبدار، معتبر اور آزادانہ تحقیقات پر رضامند ہوتا۔ پہلگام واقعہ کے بعد مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طورپر معطل کیے جانے کو ہدف بناتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ ہندوستان نے دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی ہے جو پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے زندگی کی علامت ہیں، پانی زندگی ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے اراکین کو یاد دلایا کہ 6 سے 10 مئی کےدوران ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا اور بلااشتعال حملے کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ بہیمانہ وارداتوں کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ ہندوستان مسلسل دہشت گرد گروہوں کو مالی اور عملی مدد فراہم کرتا ہے جن میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں معصوم شہریوں کو قتل کرنا ہے، 21 مئی کو خضدار میں ایک سکول بس پر بزدلانہ حملے میں معصوم بچوں کی جانیں لی گئیں اور درجنوں زخمی ہوئے۔

سلامتی کونسل مباحثے میں صائمہ سلیم نے کہا کہ اگر ہندوستان واقعی امن، سلامتی اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں پر کاربند ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے، کشمیری عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ ختم کرے، بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور دوطرفہ معاہدات کی پاسداری کرے اور جموں و کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کے لیے بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہے۔

مشہور خبریں۔

شام کے علوی رہنماؤں کی ہتک حرمت کے ذمہ داروں کو قانونی سزا دینے کا مطالبہ

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے علوی طائفے کے رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے حالیہ

طوفان الاقصی صیہونیوں کے لیے کیسا رہا؟ حماس کے ترجمان کی زبانی

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے

صدی کی ڈیل اور ضمیر فروش عرب حکمرانوں کی خیانت

?️ 8 مئی 2021(سچ خبریں) مشرقی وسطیٰ میں کافی تبدیلی آچکی ہے اسرائیل نے مختلف

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے امریکی ادارے میں ملازمت اختیار کرلی

?️ 24 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے

عالمی معیشت کے لیے کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت ضروری ہے: شی جن پنگ

?️ 18 نومبر 2026سچ خبریں: چین کے صدر شی جن پنگ نے ایشیا پیسیفک اکنامک

وفاقی کابینہ نے نیب کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے دی

?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ

ٹرمپ کا امریکی انٹیلی جنس اداروں میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا حکم؛ واشنگٹن میں تشویش کی لہر

?️ 6 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے قائم مقام قومی

یائیر لاپید: ایران کے ساتھ معاہدہ ایک تباہی ہے / نتانیاہو کی کابینہ علاقائی جنگوں میں ناکام رہی

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: صیونی حکومت کے اپوزیشن لیڈر "یائیر لاپید” نے ایران اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے