بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔ پاکستان

طاہر اندرابی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور دوسروں کو نصیحت کرنے کے بجائے اسے اپنے طرزِ عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہلی میں فیض الہٰی مسجد اور اس سے ملحقہ جائیدادوں کا انہدام بھارت میں جاری مسلم کش مہم کا حصہ ہے، جو 1992 میں بابری مسجد کے انہدام اور بعد ازاں مندر کی تعمیر کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز ہندوتوا مہم بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے جموں و کشمیر سے متعلق یومِ حق خودارادیت منایا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں انسانی حقوق کے کارکن اور سیاسی رہنما جیلوں میں بند ہیں، ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی، مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا، جس میں پاکستان نے چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات میں چین کو مسئلہ جموں و کشمیر سے بھی آگاہ کیا، جس پر چینی قیادت نے کشمیر کو ایک تاریخی اور حل طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے منصفانہ حل پر زور دیا۔ افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سہ فریقی میکنزم کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم پاکستان افغان سرزمین کے دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے سے متعلق عملی ضمانتوں کا منتظر ہے۔

ایران سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ برس ایران کے خلاف 12 روزہ جارحیت کی مخالفت کر چکا ہے، ایران کی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان ایران کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف بیرونی جارحیت، دھمکیوں اور جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیتا ہے اور کسی بھی پڑوسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مخالف ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر

?️ 22 مئی 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

پاکستانی بہترین سفارتکاری کی دنیا معترف، ایران کا اردو میں اظہار تشکر

?️ 16 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی پوری دنیا

صیہونی جنگجوؤں نے مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں پر کیا حملہ

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عمان

?️ 11 فروری 2022راولپنڈی(سچ خبریں)  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے

عراق میں مزاحمتی گروپوں کو غیر مسلح کرنے کا خطرناک منصوبہ اور اس کے پس پردہ جہتیں

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عراق میں مزاحمتی گروپوں کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے

صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:مصر کے اوقاف کے وزیر نے عوریف بستی کی مسجد پر

ہر فلسطینی جنگجو ایک نیا سنوار ہے: اسرائیل

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اپنی ایک

برطانوی طبی نظام پر سائبر حملہ

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی محکمہ صحت پر سائبر حملے کے بعد مریضوں کے ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے