?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے، افغانستان میں امن کے خوہاں اور اس حوالے سے کوشش کر رہے ہیں ، بھارت سے افغانستان میں امن برداشت نہیں ہورہا اسی وجہ سے سازشیں کر رہا ہے۔پاکستان پوردی دنیا میں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت امن کاسب سےبڑادشمن،دہشتگردوں کاسہولت کارہے، افغانستان میں امن بھی بھارت سےبرداشت نہیں ہورہا ،سازشیں کر رہا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں بھارتی دہشت گردی اور کشمیریوں پرمظالم کوبے نقاب کررہا ہے، بھارت مسلمانوں کیخلاف جرائم،اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے، جس کے بعد پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ بھارت خطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔
کشمیر کے حوالے سے چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیریوں سے بھارتی افواج کا شرمناک سلوک بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے، 22کروڑ پاکستانی کشمیر یوں کیساتھ اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، بھارت کی ہندوتواسوچ کے باعث خطے کو شدید خطرات ہیں، دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ سامنے لا رہے ہیں،کشمیریوں کو ھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
سابق آرمی چیف کا فوج کی صلاحیت سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر
?️ 28 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سابق
اپریل
مزاحمتی تحریک کے ہاتھوں شکست کے بعد صیہونی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی
جنوری
پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔شہباز گل
?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام
اگست
ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے
جولائی
انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چپ نصب
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے اعلان
جنوری
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، بھارت میں شدید کھلبلی مچ گئی
?️ 16 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کو لے
اپریل
ڈپریشن میں زیادہ کھانے کی وجوہات کیا ہیں؟
?️ 11 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین کے خیال کے مطابق انسان جب بوریت، ذہنی
مارچ
صیہونی ریاست شدید بحرانوں اور ناکامیوں کی لپیٹ میں؛صہیونی اخبار کا اعتراف
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل
فروری