?️
اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکی صدر کی دعوت پر امریکا میں موجود ہیں، وزیر اعظم بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے، بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، باجوڑ حملے پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے، دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا کے دوران اعلیٰ امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم بورڈ آف پیس اجلاس میں شریک دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سٹبلائزیشن فورس سے متعلق اپنی ریڈ لائن ظاہر کی ہے، اس کا مینڈیٹ سامنے آنے تک پاکستان فیصلہ نہیں کر سکتا، پاکستان اپنی فوج امن کیلئے دے سکتا ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے کیلئے نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، سابق اسرائیلی وزیراعظم نیٹالی بینٹ کا بیان افواہوں پر مبنی ہے، ہم اس کے کسی بیان کا ردعمل نہیں دیتے، ہم اپنے کشمیری بہنوں بھائیوں کی بھرپور سفارتی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج امریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں، واشنگٹن میں شہبازشریف آج بورڈ آف پیس کےافتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وزراء بھی شامل ہیں، وزیراعظم سینئر امریکی قیادت کے ساتھ اجلاس میں شریک ہم منصبوں سے بھی بات کریں گے، یہ دورہ پاک امریکا دوطرفہ امور کے ساتھ عالمی مسائل پربات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔


مشہور خبریں۔
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں اس بار باتوں سے کام نہیں چلے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:قائد انقلاب ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے ایٹمی
فروری
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا حکم
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے
اپریل
شام میں صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:شام کے صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز آج صبح ملک بھر
مئی
مصری فوجی نے صہیونی فوج کی ہوا کیسے نکالی
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:مصر اور مقبوضہ علاقوں کے سرحدی مقامات پر نیتسانا کراسنگ (العوجہ)
جون
2023 مغربی کنارے میں بچوں کے لیے کیسا رہا؟ یونیسیف کی زبانی
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے 2023 کو
دسمبر
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے صوبے میں انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا
?️ 22 فروری 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای
فروری
سردار سلیمانی کی انکساری نے انہیں مقبول بنایا
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کویتی ماہر عبداللہ الموسوی السید نے کہا کہ سردار شہید
جنوری
اسرائیل کو فلسطینی ریاست کے قیام سے روکنے کا کوئی حق نہیں: اطالوی وزیر اعظم
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں:اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر