?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر تجارت کا آغاز ہوا، جب کراچی سے چٹاگانگ کے لیے سامان کی پہلی کھیپ بھیجی گئی۔
بنگلہ دیشی پرائیویٹ کمپنیاں کئی سالوں سے پاکستانی چاول درآمد کرتی آرہی ہیں، لیکن پاکستانی سامان پہلے دوسرے ملکوں، جیسے سری لنکا، ملائیشیا یا سنگاپور میں منتقل کیا جاتا تھا، پھر وہاں سے بنگلہ دیش بھیجا جاتا تھا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان
بنگلہ دیش کی وزارت خوراک کے ایک سینئر اہلکار ضیاء الدین احمد نے کہا، ”ہم پہلی بار پاکستان سے 50,000 ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا حکومتی معاہدہ ہے۔
بنگلہ دیش کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فوڈ نے جنوری میں پاکستان کی اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن (TCP) کے ساتھ چاول کی درآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش
احمد نے کہا کہ پاکستان سے تجارت ایک خوش آئند شروعات ہے، ان کے مطابق گزشتہ سالوں میں ریاستی حکام نے چاول بھارت، تھائی لینڈ اور ویت نام سے درآمد کیا تھا۔
پاکستانی چاول کی درآمدات بنگلہ دیش کے لیے اہم ہیں، کیونکہ بنگلہ دیش موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور یہاں بڑے علاقے ڈیلٹوں پر مشتمل ہیں، جہاں گنگا اور برہم پترا دریا سمندر میں بہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لبنان اور عراق کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان اور عراق
دسمبر
یونیسیف کی جانب سے افغانستان کے صحت اور تعلیم کے لیے 21 ملین ڈالر کی امداد
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان کے صحت
مارچ
مقبوضہ علاقوں میں بے شمار بلیک آؤٹ کی وجہ کیا ہے؟
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: میڈیا کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے بعض علاقوں میں
جنوری
کراچی: شہری ویکسینیشن لگا کر انٹری کے بغیر چلے جاتے ہیں
?️ 11 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسینیشن کے لئے کچھ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے
جون
سی این این کے خلاف ٹرمپ کی شکایت
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے CNN پر توہین اور ہتک عزت
اکتوبر
غزہ میں صہیونی حکومت کی تازہ ترین جارحیت
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے فضائی اور زمینی حملوں نے غزہ کے رہائشی
اکتوبر
صیہونیوں نے غزہ پٹی کی کتنی فیصد فیصد عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی پر
اکتوبر
کوئی پسند ہے نہ فوری شادی کا ارادہ ہے، علی رحمٰن خان
?️ 26 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رحمٰن خان نے شکوہ کیا ہے
ستمبر