🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت بلوچستان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیے گئے ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، ماما غفار اور 92 سے زائد بلوچ کارکنوں کو فوری طور پر رہا اور منگل کے روز عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں.
پیر کے روزسماعت کے دوران ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے.
واضح رہے کہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ کی جانب سے ان سیاسی کارکنوں کی رہائی کے لیے پٹیشن دائر کی گئی تھی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، ماما غفار اور دیگر کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے سماعت کے موقع پر وائس چیئرمین بار کونسل راہب بلیدی ایڈووکیٹ، سابق سیشن جج ظریف بلوچ ایڈووکیٹ، چنگیز بلوچ ایڈووکیٹ، نادیہ بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی عدالت میں موجود تھے.
سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی بیٹیوں اور سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید رکھا گیا مگر ہم انہیں اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہی سب سے بڑی طاقت ہے. عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل منگل کے روز تک ملتوی کر دی ہے جب کہ تمام رہا ہونے والے افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی رہائی کو قانونی طور پر مکمل کر کے مزید احکامات جاری کیے جا سکیں.
مشہور خبریں۔
غزہ کی تعمیر نو میں کتنے سال لگیں گے؟
🗓️ 7 فروری 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی
فروری
ہمیں نہیں معلوم کہ سویڈن اور فن لینڈ کب نیٹو میں شامل ہوں گے: امریکہ
🗓️ 15 جون 2022سچ خبریں: امریکہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کی تصدیق
جون
قطر کی غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت کو منسوخ کرنے کا امریکی منصوبہ
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹرز کے ایک گروپ نے ایک منصوبہ پیش
اپریل
عمران خان کی حکومت کو بچانے میں مریم نواز کا اہم کردار تھا
🗓️ 12 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا
اگست
مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف
🗓️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ
اپریل
لبنانی عہدیدار کی طرف سے صہیونی حکام کو سخت انتباہ
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الیاس بوصعب نے اس بات پر
جولائی
امریکہ نے پھر اپنا زہر اگلا
🗓️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار کے مطابق امریکی حکام نے خاص طور پر
نومبر
زیر التوا کیسز کو نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا جسٹس منصور علی شاہ کا منصوبہ اپنانے کا فیصلہ
🗓️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے کیسز
اکتوبر