?️
بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افسران شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’قابل اعتبار خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے کوہلو میں 10 فروری کو کارروائی شروع کی گئی تھی تاکہ دہشت گردوں کو آزادانہ کارروائیوں سے روکا جائے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کارروائی کے دوران دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا اور کارروائی کرنے والی پارٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو افسران شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ’میجر جواد اور کیپٹن صغیر نے شہادت پائی اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے تاکہ امن کے دشمنوں کو قابو کیا جائے۔
واقعے کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ دشمن عناصر کی جانب سے اس طرح کے بزدلانہ اقدامات بلوچستان میں بڑی محنت سے حاصل کیا گیا امن اور استحکام سبوتاژ نہیں کرسکتے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اس طرح کے اقدامات اپنے خون اور جان کی قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس سے قبل لیوزیز اہلکار جمال شاہ نے بتایا تھا کہ کوہلو کے وسطی علاقے تڑیمڑ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے، جنہیں کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو کوہلو ڈاکٹر اصغر مری نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام طبی عملے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو الرٹ کر دیا۔
واضح رہے کہ 4 فروری کو بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور اس کے بعد مسلح عسکریت پسندوں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک فوجی شہید اہلکار اور 7 زخمی ہوگئے تھے.
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز اہلکار اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی۔
یاد رہے کہ 20 جنوری 2023 کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں انجن سمیت 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے سبب 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان پاکستان ریلوے محمد کاشف کے مطابق بولان کے علاقے پنیر ریلوے اسٹیشن پر واقع پٹری کے قریب زور دار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مچھ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بوگیاں اتر جانے سے 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہالینڈ کی جانب سے اسرائیلی ہتھیاروں کی درآمد میں کمی
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کر لی ہے
فروری
سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی تناؤ
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی
دسمبر
ٹرمپ کی واپسی سے سب سے زیادہ پریشان کون ہے؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر عباس اصلانی نے ایک نوٹ
نومبر
پیوٹن کے سفر کا پیغام؛ یک قطبی دنیا کے خاتمے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:روسی عرب ثقافتی مرکز کے سربراہ مسلم شیعتو نے اس بات
جولائی
نریندر مودی کی کشمیری رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ، حریت کانفرنس نے شدید رد عمل کا اظہار کردیا
?️ 24 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب
جون
اسماعیل ہنیہ کو ایران ہی میں کیوں شہید کیا گیا؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل اسماعیل ہنیہ کو قطر یا ترکی میں بھی شہید
اگست
پاکستانی دانشور: امام خمینی (رہ) کی بصیرت دشمنان اسلام کی شکست کا باعث بنی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی مذہبی دانشور نے امام خمینی (رہ) کی تحریک
جون
جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ ممبر کا اظہار خیال
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں آئرش نمائندے نے امریکی جرائم کے سلسلہ میں
دسمبر